اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر ایکشن میں
- پاکستان ویمن بیس بال ٹیم نے ایشین بیس بال چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی
- پاکستان سپر لیگ کل سے دوبارہ شروع
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث ملتوی ہونے والی پاکستان سپر لیگ کل سے دوبارہ شروع ہوگی ۔ٹورنامنٹ کے بقیہ آٹھ میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ لیگ کا فائنل مقابلہ 25 مئی کو شیڈول ہے ۔
پاکستان ویمن بیس بال ٹیم نے ایشیا کپ کوالیفائر میں پہلی بار برونز میڈل جیت لیا ہے ۔ پاکستان نے میزبان ٹیم تھائی لینڈ کو 5-1 سے شکست دے کر میڈل اپنے نام کیا اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سید فخر علی نے ایس بی ایس کو بتایا کہ یہ پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے ۔

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پاکستانی ایتھلیٹ ارشدندیم ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ ارشد ندیم کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں جو 27 سے 31 مئی تک کھیلی جائے گی ۔

(بشکریہ انس سعید )






