اسپورٹس راونڈ اپ:برسبین اولمپک 2032 کی منصوبہ بندی کا مسودہ قانون تیار

WhatsApp Image 2025-05-02 at 6.43.13 AM.jpeg

آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستانی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چئیرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ کے ساتھ

برسبین اولمپکس 2032 کی میزبانی کے لیے کوئنز لینڈ حکومت کا بڑا قدم , پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کا تاریخی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی،PSL میں ملتان سلطان مشکلات میں۔


کوئنز لینڈ حکومت نے برسبین اولمپکس 2032 کی میزبانی کے لیے بل تیار کر لیا
  • پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا اور تاریخی دورہ آسٹریلیا مکمل
  • پی ایس ایل میں محمد رضوان کی ٹیم ملتان سلطان مشکلات کا شکار
برسبین اولمپکس 2032 کی میزبانی کے لیے کوئنز لینڈ حکومت کا بڑا اقدام ۔منصوبہ بندی کے قوانین سے مستثنیٰ قرار دینے کا بل تیار کیا ہے ۔برسبین اولمپک 2032 اور پیرا اولمپک گیمز کے لیے وکٹوریہ پارک اسٹیڈیم سمیت تمام مقامات کو منصوبہ بندی قوانین سے مستثنیٰ قرار دینے کے لیے کوئنز لینڈ حکومت نے ایک بل تیار کیا ہے جو جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا،
پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کا تاریخی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلی بار کرکٹ سیریز کھیلی گئی ہے پانچ میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا جبکہ سیریز کے تین میچز بارش کی نذر رہے ۔ چئیرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ نے شاندار میزبانی پر آسٹریلینز کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان پی ایس ایل میں بھی مشکلات کا شکار ۔ محمد رضوان کی کپتانی میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان سات میں سے صرف ایک میچ ہی جیت سکی ۔ اسسٹنٹ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ ڈرافٹنگ میں بہترین کھلاڑی پک کیے چار بار فائنل کھیلنے والی ٹیم اس بار کلک نہیں کرپائی

(بشکریہ انس سعید )
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک 
SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , 
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand