سپورٹس راونڈ اپ: آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

CRICKET-PAK-IND-WC-2023

Pakistan's cricket chief selector Inzamam-ul-Haq announces World Cup squad during a press conference at the Gaddafi Stadium in Lahore on September 22, 2023. (Photo by Arif ALI / AFP) (Photo by ARIF ALI/AFP via Getty Images) Source: AFP / ARIF ALI/AFP via Getty Images

بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، جاوید میاں داد کی ورلڈ کپ کے لیے پیشگوئی اور 19 ویں ایشین گیمز چین میں شروع ہوگئیں۔


بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہےکندھے کی انجری کی وجہ سے نسیم شاہ کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق نسیم شاہ کو کرکٹ میں واپسی کے لیے پانچ سے چھ ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ دعا ہے جو ٹیم منتخب کی جیت کر واپس آئے نسیم شاہ انجرڈ ہوئے تو ان کے متبادل کے طور پر محمد حسنین اور احسان اللہ کو دیکھا لیکن دونوں فاسٹ بولرز انجرڈ ہیں اسپنرز ہمارے وکٹیں نہیں لے رہے اسپنرز کو اس پر محنت کرنا ہو گی محمد عامر اچھا کرکٹر ہے لیکن انہوں نے ریٹائر منٹ لے رکھی ہے وہ واپس آئیں ڈومیسٹک کھیلیں اور پرفارم کریں تو ان کو بھی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فیورٹ ٹیم قرار دیا ہے جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کرکٹ ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے، پاکستان نے پہلے بھی ورلڈ کپ جیتا ہوا ہے اور پاکستان ٹیم اس بار بھی ورلڈ کپ جیتے گی پاکستان ٹیم اچھی ہے اور کھیلتے ہوئے آرہی ہے، گیم ریڈ کریں، پوری دنیا میں کرکٹ ایک جیسی ہی ہوتی ہے۔

چین کے شہر ہینگزو میں 19ویں ایشین گیمز کا آغاز ہوگیا ہے رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں چین کے صدر شی جنگ پنگ نے خصوصی شرکت کی ایشین گیمز 8 اکتوبر تک جاری رہیں گی ۔ ایشین گیمز میں پاکستان کا 262 رکنی دستہ شرکت کر رہا ہے ۔

پاکستان کے دستے میں 53 خواتین اور 137 مرد ایتھلیٹس شامل ہیں پاکستان کے کھلاڑی ایشین گیمز میں 24 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اور کوچز ایشین گیمز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرامید ہیں ۔۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
سپورٹس راونڈ اپ: آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان | SBS Urdu