سپورٹس راونڈ اپ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان سے ٹی ٹونٹی سیریز میں جیت لی

New Zealand v Pakistan - Men's T20 Game 3

DUNEDIN, NEW ZEALAND - JANUARY 17: Matt Henry of New Zealand celebrates after dismissing Azam Khan during game three of the T20 International series between New Zealand and Pakistan at University of Otago Oval on January 17, 2024 in Dunedin, New Zealand. (Photo by Joe Allison/Getty Images) Credit: Joe Allison/Getty Images

کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پرفارمرز کو نظر انداز کیا گیا جس وجہ سے ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور پاکستان ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے کوشاں۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔


فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کا سامنا۔ نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے تین میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔سیریز کا چوتھا میچ آج کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ دوسرے اینڈ پر کوئی کھڑا ہو تو وہ فنش کرسکتے ہیں بابر کے ساتھ دیر تک کھڑے ہونے والا کوئی کھلاڑی ہونا چاہیے۔

بابر اعظم نے تین میچز میں تین اچھی اننگز کھیلیں بدقسمتی سے تینوں میچز میں بولنگ یونٹ نے پاور پلے میں اچھا پرفارم نہیں کیا اس ٹیم کو وقت دینا پڑے گا اگر بڑے ایونٹ کو جیتنا ہے نیوزی لینڈ کو ان کے ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوتا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے کنسلٹنٹ کامران اکمل کا کہنا ہے پچھلے چار پانچ سال سے ڈومیسٹک پرفارمرز کو نظرانداز کیا گیا۔ڈومیسٹک پرفارمرز کو نظرانداز کئے جانے کے باعث آج ہماری ٹیم مشکل کا شکار ہے ٹیم مینجمنٹ اس وقت تجربات کر رہی ہے مختلف کھلاڑیوں کو آزمایا جارہا ہے امید ہے پاکستان ٹیم اگلے دو میچز میں اچھا پرفارم کریگی بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں وہ شروع میں ون ڈاون پوزیشن پر کھیلتے آئے ہیں شاہین آفریدی کسی قسم کے دباو میں نہیں لگ رہے شاہین آفریدی کی بطور کپتان پہلی انٹرنیشنل سیریز ہے ۔
New Zealand v Pakistan - Men's T20 Game 3
DUNEDIN, NEW ZEALAND - JANUARY 17: Babar Azam of Pakistan bats during game three of the T20 International series between New Zealand and Pakistan at University of Otago Oval on January 17, 2024 in Dunedin, New Zealand. (Photo by Joe Allison/Getty Images) Credit: Joe Allison/Getty Images
پاکستان ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لیے عمان میں موجود ہے پاکستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا جبکہ پاکستان نے دوسرے میچ میں چین کو زیر کیا مسقط میں جاری ہاکی اولمپک کوالیفائر میں پاکستان نے چین کو 2-0 سے شکست دی۔

پہلے میچ میں برطانیہ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6 گولز سے ہرایا تھا۔سابق اولپمئن رشید الحسن کا کہنا تھا کہ پہلا میچ بہت بری طرح سے ہاری ہے لیکن چائنہ کے خلاف کم بیک کیا ہے جس سے کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہوگا اور یہ بہت ضروری ٹورنامنٹ ہے کیونکہ اس سے پہلے دو دفعہ اولمپکس میں کوالیفائی نا کرنے کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکے اور اس کا ہاکی ٹیم پر بہت برا اثر پڑا ہے پاکستان کو کبھی بھی کوئی بھی ٹیم ہرا دیتی ہے یہ ملائشیا سے میچ جیت کر پیرس اولمپکس کے لیے راستہ ہموار ہو گا اور امید ہے کہ پاکستان ٹیم کوالیفائی کرے گی

(رپورٹ: انس سعید)

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand