Key Points
- آئی سی سی ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا
- آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی شائقین کرکٹ ایک بار پھر پرامید
- ایشین پیرا گیمز میں پاکستان کے ایتھلیٹ حیدر علی نے گولڈ میڈل جیت لیا
بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کل نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا میچ کھیلے گی جس میں پاکستان کا جیتنا ضروری ہے ۔ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اس وقت پاکستان ٹیم ابھی پانچویں نمبر پر موجود ہے پاکستان اپنا آخری میچ انگلینڈ سے کھیلےگا جبکہ نیوزی لینڈ کو اپنا آخری میچ سری لنکا سے کھیلنا ہے۔
سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچ جیتنا لازمی ہیں لیکن نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں بقیہ میچز ہارنے ہوں گے دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بنگلور میں ہفتے کے روز بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے بارش کے باعث میچ واش آؤٹ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملےگا جس کا نیٹ رن ریٹ پرکوئی اثر نہیں پڑےگا ۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ جب ہاریں تو سب چیزیں سامنے آ جاتی ہیں لیکن اگر جیت جائیں تو سب پر پردہ پڑ جاتا ہے کوئی بھی غلطی ہوتی ہے تو وہ چھپ جاتی ہے جتنا میں نے دیکھا ہے پوری ٹیم نے محنت کی تھی لیکن کرکٹ ایسا گیم ہے کہ مقابلے کے دن ہی سب کچھ ہوتا ہے اور سامنے والی ٹیم سے کم غلطیاں کرنی پڑتی ہیں یہی خواہش اور کوشش ہے کہ آگے آنے والے تمام میچز پاکستان جیتے ۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک بار پھر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں جاگ اٹھی ہیں آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پرامید ہے پاکستان جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو مات دے گا کرکٹ شائقین کہتے ہیں پاکستان پریشر سے باہر آچکی ہے امید ہے گرین شرٹس سیمی فائنل کھیلے گی
ایشین پیرا گیمز میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں مینز ڈسک تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا۔حیدر علی نے 51:23 میٹر ڈسکس تھرو پھینک کر میڈل اپنے نام کیا ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں پاکستان نے پہلی جاپان نے دوسری جبکہ چین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس سے قبل حیدر علی نے 2021 کے پیرا اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے حیدر علی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اس کامیابی پر ﷲکا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں نے پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں لہرایا ہے مجھے بہت فخر ہے کہ میں نے یہ گولڈ میڈل جیتا ہر ایتھلیٹ کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ دنیا میں اپنے ملک کی نمائندگی کرے اور گولڈ میڈل حاصل کرے ٹریننگ خود ہی کرنی پڑتی ہے، حکومت کی طرف سے کوئی خاص سپورٹ نہیں ملتی. جب کوئی مقابلہ قریب ہوتا ہے تب حکومت کو خیال آ جاتا ہے لیکن میڈل جیتنے کے بعد حکومت ٹھیک سپورٹ کرتی ہے میں نے پیرس پیرااولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: