Key Points
- پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق میڈیا مینجر کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ منسلک
- آسٹریلین ویمن کرکٹرز کا اولمپکس لاس انجیلس 2028 میں کرکٹ کی شمولیت پر خوش کا اظہار
- بھارت کی عالمی کبپ میں مسلسل چوتھی فتح
آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی میگا ایونٹ میں اب تک پاکستان دو جبکہ آسٹریلیا ایک کامیابی حاصل کر چکا ہے روایتی حریف بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے اسپنر اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ پاکستان ٹیم میں وائرل انفیکشن کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے جبکہ پی سی بی ترجمان کی جانب سے ایس بی ایس اردو کو اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ آج کے میچ کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے ۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں جتنی بھی ٹیمیں آئی ہیں وہ کچھ حاصل کر کے ہی آئی ہیں، ورلڈ کپ میں ہر میچ ہی بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہم آسٹریلیا کے میچ کو بھی دیکھ رہے ہیں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ایسا نہیں ہے کہ ہم انڈیا سے جیتے نہیں ہیں، ہم انڈیا کے خلاف میچ سے پہلے ٹورنامنٹ کے دو میچ جیتے بھی ہیں آگے ہمارے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز ہیں، اسپنرز ہیں جیسے شاداب اور نواز وہ کسی بھی ٹائم پر میچ پلٹ سکتے ہیں محمد رضوان نے کہا کہ فینز نے ہمیں ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، ہم نے جو بھی رزلٹ پاکستان کو دیا ہے، پاکستان نے ہمیں سپورٹ اور ہمارے لیے دعا ہی کی ہے اور ہم پوری محنت کر کے پاکستان کو ایک مختلف نتیجہ دیں گے
کرکٹ آسٹریلیا نے ملٹی کلچر میڈیا اور فینز کو آسٹریلیا کرکٹ کے دھارے میں لانے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر ابراہیم بادیس کی خدمات حاصل کر لی ہیں جس کا مقصد جنوبی ایشیا کے فینز تک آسٹریلوی کرکٹ ٹیموں کی معلومات کی فراہمی آسان بنانا ہے ۔نت نئے آئیڈیاز سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کرکٹرز اور فینز کے درمیان خاص تعلق قائم کرنے کا اعزاز رکھنے والے ابراہیم بادیس نے موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے میلبرن میں مقیم سابق میڈیا مینجر نے بتایا کہ بطور پاکستانی کرکٹ آسٹریلیا کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہا ہوں کوشش ہے محنت اور لگن سے پاکستان کا نام روشن کروں

Credit: Supplied by Anus Saeed (SBS Urdu contributor)
آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی اور میگ لیننگ نے اولمپکس لاس انجیلس 2028 میں کرکٹ کی شمولیت کو خوش آئند قراد دیا ہے میگ لیننگ نے کہا کہ کرکٹ کے اولمپکس میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے یہ فیصلہ کرکٹ کو ایک نئی بلندی پر لے جائے گا۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
بھارت نے بنگلادیش کا 257 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کرلیا۔
ویرات کوہلی 103 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، شبھمن گل 53 اور روہت شرما نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔