آسٹریلین موٹر سائیکل گرینڈ پری 2024 کے رنگا رنگ مقابلے فلپ آئی لینڈ سرکٹ میں شروع ہوگئے ہیں ۔ آسٹریلیا موٹر سائیکل گرینڈ پری کا تین روزہ ایونٹ فلپ آئی لینڈ کے مشہور سرکٹ پر کھیلا جا رہا ہے جس میں دنیا بھر کے ماہر رائیڈرز اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
یہ ایونٹ موٹر سائیکل ریسنگ کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک ہے اور اس میں مختلف کلاسز کی ریسز منعقد ہوں گی، جن میں موٹو 3، موٹو 2 اور سب سے نمایاں اور اہم موٹو جی پی شامل ہیں۔ایونٹ میں سب سے پہلے موٹو 3 ریس منعقد ہوگی۔ جس میں رائیڈرز کو 21 لیپس مکمل کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد موٹو 2 کی ریس ہوگی، جس میں 23 لیپس شامل ہوں گے۔
لیکن سب سے بڑی اور اہم ریس، موٹو جی پی، 120.1 کلومیٹر پر مشتمل ہوگی جو فلپ آئی لینڈ سرکٹ کے مشکل اور پیچیدہ موڑوں پر منعقد ہوگی۔ موٹو جی پی ریس کے لیے دو دو رائیڈرز پر مشتمل گیارہ ٹیمیں حصہ لیں گی، یہ اہم ایونٹ 20 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
فلپ آئی لینڈ سرکٹ، جو اپنی تیز ہواؤں، تنگ موڑوں اور تکنیکی چیلنجز کی وجہ سے مشہور ہے جو نہ صرف ہمیشہ رائیڈرز کے لیے ایک کڑا امتحان ہوتا ہے بلکہ شائقین کے لیے بھی انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز تجربہ ثابت ہوتا ہے ۔آسٹریلین موٹر سائیکل گرینڈ پری 2024 میں ریسنگ کے علاوہ شائقین کے لیے بہت سے آف ٹریک سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔
پنرتھ پینتھرز نے ایک بار پھر نیشنل رگبی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے پنرتھ پینتھرز نے لگاتار چوتھی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے جو ان کا مجموعی طور پر چھٹا ٹائٹل ہے۔ یہ سنسنی خیز فائنل سڈنی کے اکور اسٹیڈیم میں ٹیم میلبرن اسٹورم کے خلاف کھیلا گیا، جس میں پنرتھ پینتھرز نے میلبرن اسٹورم کو 14-6 سے شکست دی۔

پنرتھ پینتھرز نے اپنی جارحانہ حکمت عملی اور مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی بدولت میلبرن اسٹورم کو بڑے مارجن سے مات دی اس جیت کے ساتھ پنرتھ پینتھرز نے لیگ میں اپنی برتری کو بھی مزید مستحکم کیا ہے ۔اس میچ کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا شائقین کی بڑی تعداد نے سڈنی کے اسٹیڈیم کا رخ کیا انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیڈیم میں 80 ہزاد سے زائد شائقین نے میچ دیکھا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل کچھ ہی دیر میں شروع ہوگا ۔تیسرے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 36 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دی تھیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جیت کے لیے 261 رنز درکار ہیں جبکہ میزبان ٹیم کو آٹھ وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی ۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 366 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 221 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی اسپنر ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوئی ساجد خان اب تک دوسرے ٹیسٹ میچ میں آٹھ وکٹیں جبکہ نعمان علی نے چار وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
(بشکریہ انس سعید)
________________________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے
- اردو پرگرام سننے کے اور طریقے
- “SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: Spotify PodcastApple PodcastsStitcher Podcast





