اسپورٹس راوؑنڈ اپ: فیفا ویمن فٹبال ورلڈ کپ میں آسٹریلین ٹیم اپنا دوسرا میچ کھیلے گی

Australia v Ireland: Group B - FIFA Women's World Cup Australia & New Zealand 2023

SYDNEY, AUSTRALIA - JULY 20: Members of Australia sing their national anthem before the FIFA Women's World Cup Australia & New Zealand 2023 Group B match between Australia and Ireland at Stadium Australia on July 20, 2023 in Sydney / Gadigal, Australia. (Photo by Maddie Meyer - FIFA/FIFA via Getty Images) Credit: Maddie Meyer - FIFA/FIFA via Getty Images

فیفا ویمن فٹبال ورلڈ کپ میں آسٹریلین ٹیم اپنا دوسرا میچ کھیلے گی، آخری میچ آسٹریلیا جیتے یا ہارے دونوں صورتوں میں ایشز آسٹریلین ٹیم کے پاس ہی آئے گی، ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی بھارت اے کو شکست اور جونئیر ورلڈ اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی خصوصی گفتگو۔ سنیے اس پوڈکاسٹ میں


فیفا ویمن فٹبال ورلڈ کپ کے نوویں ایڈیشن کے رنگا رنگ مقابلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جا رہے ہیں ۔32 ٹیموں پر مشتمل ویمن فٹبال ورلڈ کپ کے میچز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے نو شہروں میں جاری ہیں۔

آسٹریلیا اپنے پہلے میچ میں ریپبلک آف ائیر لینڈ کو شکست دے چکا ہے آسٹریلیا نے ریپبلک آف ائیر لینڈ کو ایک صفر سے ہرایا جبکہ آسٹریلیا اپنا دوسرا میچ کل نائجیریا کے خلاف کھیلے گا ۔ نیوزی لینڈ کی ویمن فٹبال ٹیم نے پہلے مقابلے میں ناروے کو شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں اسے فیلیپائن کے ہاتھوں سبکی کا سامنا رہا۔

ایونٹ کا فائنل بیس اگست کو شیڈول ہے فیفا کی جانب سے 110 ملین امریکی ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا جو گزشتہ سیزن کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجانے والی ٹیم کو دس ملین امریکی ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی ۔
Colombia v Korea Republic: Group H - FIFA Women's World Cup Australia & New Zealand 2023
SYDNEY, AUSTRALIA - JULY 25: Seonjoo Lim of Korea Republic (L) fights for the ball with Catalina Usme of Colombia (R) during the FIFA Women's World Cup Australia & New Zealand 2023 Group H match between Colombia and Korea Republic at Sydney Football Stadium on July 25, 2023 in Sydney, Australia. (Photo by Patricia Pérez Ferraro/Eurasia Sport Images/Getty Images) Credit: Eurasia Sport Images/Getty Images
ایشز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے لندن اوول میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے آخری میچ آسٹریلیا جیتے یا ہارے دونوں صورتوں میں ایشز آسٹریلین ٹیم کے پاس ہی آئے گی۔

چوتھے میچ کا پانچواں دن بارش کی ندز ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے ایشز جیتنے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں مانچسٹر میں کھیلے گئے چوتھے میچ کے آخری روز بارش باعث ایک گیند کا کھیل بھی نہ ہوسکا تھا جس نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی ایشز سیریز میں کم بیک کرنے کی امید پر پانی پھیر دیا اور انگلش ٹیم ممکنہ فتح سے محروم ہوئی ، اگر سیریز ڈرا بھی ہوئی تو ایشز آسٹریلیا کے پاس ہی رہے گی قوانین کے مطابق ڈرا ہونے کی صورت میں ایشز گزشتہ سال جیتنے والی ٹیم کے پاس برقرار رہتی ہے آسٹریلیا نے پچھلی ایشز چار صفر سے اپنے نام کی تھی۔
CRICKET-ENG-AUS
England's Mark Wood (C) and England's James Anderson (R) sign autographs as they arrive as rain delays the start of play on day five of the fourth Ashes cricket Test match between England and Australia at Old Trafford cricket ground in Manchester, north-west England on July 23, 2023. (Photo by Oli SCARFF / AFP) / RESTRICTED TO EDITORIAL USE. NO ASSOCIATION WITH DIRECT COMPETITOR OF SPONSOR, PARTNER, OR SUPPLIER OF THE ECB (Photo by OLI SCARFF/AFP via Getty Images) Source: AFP / OLI SCARFF/AFP via Getty Images
ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا ۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے مات دی پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے طیب طاہر کی شاندار سنچری ،صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کی ففٹیز کی بدولت 352 رنز اسکور بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں حریف ٹیم بھارت اے 224 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس سے پہلے پاکستان نے 2019 کے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔پاکستان شاہینز کے کپتان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے ایس بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی کامیابی پر بہت خوشی ہوئی جیت کا تمام کریڈٹ پلئیرز اور مینجمنٹ کو جاتا ہے انڈیا کے خلاف میچ میں کوئی پریشر نہیں لیا تھا بس لڑکوں کو یہی سمجھایا کی جو غلطیاں پچھلے میچ میں کی تھیں وہ اب نہیں کرنی۔

بابر اعظم نے ٹیم کو بہت موٹیویٹ کیا اور بتایا کہ انڈیا کے خلاف میچ کو کیسے ہینڈل کرنا ہے، بہت اچھے اور خوشگوار ماحول میں بات ہوئی. انھوں نے کہا کہ انڈیا کے خلاف میچ کو سر پہ سوار نہیں کرنا نارمل میچ کی طرح کھیلیں گے تو کامیابی ملے گی۔

37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جتوانے والے نوجوان کھلاڑی حمزہ خان نے اسکواش کا کھویا ہوا مقام واپس دلوانے کی ٹھان لی۔ میلبرن میں ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے حمزہ خان کا کہنا تھا کہ جب اسکواش کھیلنا شروع کی تو بہت سے لوگوں نے حوصلہ شکنی کی لیکن والد اور کوچز نے ہمیشہ سپورٹ کیا اب نظریں سینئر چیمپئن شپ پر ہیں حمزہ خان نے حکومت کی جانب سے سپورٹ نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا ہے۔

(بشکریہ انس سعید)

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand