آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے ٹاکرے کے لیے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں نے دبئی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا جبکہ انڈیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آج دبئی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی ٹیم گرین کے اوپنر فخر زمان انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں ان کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے درمیان سینے میں کھچاؤ محسوس ہوا ڈاکٹرز کے معائنے کی بعد کرکٹر کو ریسٹ کا مشورہ دیا گیا ہے فخر زمان کی جگہ اوپنر امام الحق کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ بڑا میچ ہے اور کوشش کریں گے بہتر پرفارمنس دیں انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہم پاور پلے کو صحیح طرح نہیں کھیل پائے فخر زمان کی پاور پلے میں کمی محسوس ہوئی، ان سے اچھا پاور پلے کوئی نہیں کھیلتا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ساٹھ رنز سے شکست ہوئی جس سے شائقین کرکٹ کافی مایوس ہیں ۔ فینز کہتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں اگر مگر کی صورتحال پیدا کر دیتی ہے .
پاکستان ہاکی کی بحالی کے لیے جرمنی اور ہالینڈ کی کلب ہاکی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے دونوں ممالک کی ٹیموں نےحکومت پاکستان کے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت دورہ کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے قومی کھیل کا کھویا ہوا مقام واپس دلوانا ہے غیر ملکی کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
(بشکریہ انس سعید)
_______________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے
- اردو پرگرام سننے کے اور طریقے
- “SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:Spotify PodcastApple Podcasts




