۔آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہمارا مقصد تھا جو پورے ہونے پر بے حد خوشی ہوئی گزشتہ دو سالوں سے ہم معیاری کرکٹ کھیل رہے ہیں جس کا کریڈٹ کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو جاتا ہے ایشیز سے پہلے ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنا فینز کے لیے ایک اچھا موقع ثابت ہوتا ہے کوشش ہے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جیت کا مومنٹم برقرار رکھیں . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اندور میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پچ کو غیر معیاری قرار دے دیا.اندور ٹیسٹ میچ کی خراب پچ سے متعلق رپورٹ آئی سی سی کے میچ ریفری کرس براڈ نے جمع کروائی.
کرس براڈ کا کہنا تھا کہ میچ کے لیے پچ بہت خشک تھی جو بیٹ اور بال کے درمیان توازن فراہم نہیں کرتی تھی میچ کی پانچویں گیند ہی پچ کو توڑ رہی تھی پورے میچ میں ضرورت سے زیادہ اور ناہموار باؤنس تھا ۔آئی سی سی نے آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ٹیسٹ میچ کے لیے اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم کو پچ کی خرابی کے باعث تین ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے ہیں.
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ لاہور اور راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے .پاکستان سپر لیگ کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
ٹورنامنٹ کے 34 میں سے 19 میچز مکمل ہوچکے ہیں . دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اب تک اپنے چھ میچز میں سے پانچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ٹاپ آف دی ٹیبل موجود ہے جبکہ ٹیم کراچی کنگز دو اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز صرف ایک میچ جیت سکی ہے ٹیبل پر ملتان سلطانز دوسرے ، اسلام آباد یونائیٹد تیسرے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر موجود ہیں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات معدوم ہوچکے ہیں ۔لاہور قلندرز کو جیسے پہلے چھ سیزن میں ناکامیوں اور شدید تنقید کا سامنا رہا تھا وہ گزشتہ سیزن کی طرح اس بار بھی سب سے زیادہ مضبوط ٹیم نظر آرہی ہے ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کامیابیوں کی وجہ لاہور قلندرز کا پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام ہے شروع کے ایک دو سال مشکلات کا سامنا ضرور رہا لیکن اب بہترین ٹیم تیار ہو چکی ہے ۔اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کہنا تھا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول شروع سے ہی بہت اچھا ہے جب ٹیم کو شکستوں کا سامنا ہوتا تھا تو بھی پریشر نہیں ڈالا جاتا تھا صرف یہی کہا جاتا تھا کہ سب کھلاڑی اپنا اپنا بیسٹ دیں ۔۔
اٹلی میں کشتی الٹنے کے حادثے میں پاکستان کی وومن ہاکی و فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوئی ہیں ۔پاکستانی کھلاڑی شاہدہ رضا روزگار کے حصول کے لیے یورپ جانے کی خواہشمند تھیں لیکن اٹلی پہنچنے پر سمندر کی بپھری لہروں کی وجہ سے کشتی الٹ گئی شاہدہ رضا نے ایک لمبے عرصے تک بین الاقوامی ایونٹس میں کھیل ہاکی اور فٹبال میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔
پاکستانی ہاکی کے انٹرنیشنل کوچ غلام عباس نے اٹلی کشتی حادثےمیں وومن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہدہ رضا پہلے ہاکی کھیلتی تھیں، پھر پاکستان فٹبال ٹیم کاحصہ رہیں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بند ہونے کی وجہ سے کھلاڑی شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں زیادہ تر کھلاڑی غیر ممالک سکونت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ادھر واقع پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سےگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔
بشکریہ انس سعید