کھیلوں کی دنیا: ایشیا کپ میں ایک بار پھرتمام نظریں پاک بھارت میچ اور موسم پر

Asian Cricket Council.JPG

Credit: Rehan Alavi

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا میچ - آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کو صدارتی لیول کی سیکورٹی ملے گی- پاکستان کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض کے ون ڈے کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل


کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا ٹاکرا،پاک بھارت میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ میں ایک بار پھر مد مقابل آئیں گی کولمبو میں مسلسل بارشوں کے سبب میچ کے لیے ایک اضافی دن بھی رکھا گیا ہے بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں میچ کل تک جاری رہے گا ۔اس سے قبل ٹورنامنٹ میں کھیلا گیا پہلا میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتجے کے ختم ہوگیا تھا ۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بتایا کہ موسم کی وجہ سے فرسٹریشن نہیں ہے ہم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں ہ ٹریننگ ہمارے ہاتھ میں ہے جو ہم کر رہے ہیں میچ میں ہماری بولنگ کا اسٹارٹ اچھا ہوتا ہے مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں اسی لیے ہم فاسٹ بولر آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلایا ورلڈ کپ کے لیے ہم ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں تاکہ اور مزید کیا بہتر ہو سکتا ہے ہم تقریبا اپنا اسکواڈ بنا چکے ہیں ٹیم کی بہتری کے لیے سب کرتے ہیں پلییرز کے دل ٹوٹنے والی بات نہیں ہے جو بھی منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے بھارتی کرکٹر شبھمن گل نے بتایا کہ ٹریننگ سیشن میں لیفٹ آرم بولرز کو کھیلنے کے لیے اچھی پریکٹس کی ہے پاکستان کے خلاف اتنا نہیں کھیلتے جتنا دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں پاکستان کا بولنگ اٹیک اچھا ہے ساری دنیا جانتی ہے جب آپ پہلی بار کھیل رہے ہوں تو فرق پڑتا ہے.
Asiacup.jfif

شاہین آفریدی اور نسیم شاہ الگ الگ قسم کے بولر ہیں ان کی اپنی اپنی خاصیت ہے شاہین آفریدی سوئنگ کرتے ہیں نسیم شاہ تیز گیند پھینکتے ہیں
بھارت کے سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ نہ کروانے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے گرم موسم میں کھلاڑیوں کو انجریز ہو سکتی تھیں جس وجہ سے آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے ٹیمیں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا ۔وکرانت گپتا نے بتایا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کو صدارتی لیول کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض 1 ہزار سے زائد رنز بنانے والی آٹھویں پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں یہ اعزاز حاصل کیا اس سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان، ثناء میر، نین آبدی، ندا ڈار، ناہیدہ خان اور سدرہ امین ایک ہزار سے زائد رنز بنا چکی ہیں عالیہ ریاض 54 میچوں میں 1034 رنز بنا کر اس کلب میں شامل ہوئیں عالیہ ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے پر بہت خوش ہوں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل کی اچھی ٹیم ہے، کوشش ہوگی کہ اگلے میچوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں.
بشکریہ: انس سعید

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
کھیلوں کی دنیا: ایشیا کپ میں ایک بار پھرتمام نظریں پاک بھارت میچ اور موسم پر | SBS Urdu