عباس رضا علوی سے گفتگو، جن کے مطابق محرم اور صوفی روایت دونوں انسانیت، انصاف اور باہمی احترام کی ایسی اقدار پیش کرتے ہیں جو آسٹریلیا جیسے کثیرالثقافتی معاشرے کو مزید مضبوط بنا سکتی ہیں۔
محرم صرف ایک مذہبی موقع نہیں بلکہ قربانی، انصاف، صبر اور انسانیت کے پیغام کو یاد کرنے کا وقت بھی ہے۔ کثیرالثقافتی آسٹریلیا میں مختلف برادریاں اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے تجربات اور اقدار سے جڑتی ہیں۔
بھارت سے آسٹریلیا تک کے سفر کے تجربات کے ساتھ سڈنی میں مقیم شاعر اور سماجی رہنما عباس رضا علوی اس گفتگو میں بتاتے ہیں کہ محرم کا پیغام اور صوفی شاعری کی عالمگیر روایت کس طرح مختلف ثقافتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو قریب لانے اور کثیرالثقافتی آسٹریلیا میں ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

عباس رضا علوی کے مطابق صوفی شاعری اور قوالی کی روایت محبت، رواداری اور روحانی وابستگی کا ایسا پیغام رکھتی ہے جو لوگوں کو ثقافتی اور مذہبی اختلافات سے بالاتر ہو کر قریب لا سکتی ہے۔
اس گفتگو میں ہم بات کرتے ہیں کہ محرم کے پیغام کو آج کی نسل تک کیسے پہنچایا جا سکتا ہے، اور کس طرح فن، موسیقی اور شاعری معاشرے میں مکالمے، احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔




