سڈنی میں سال نو کا جشن قدیم اصلی باشندوں کے رنگوں میں

The midnight fireworks are seen over the Sydney Harbour Bridge during New Year’s Eve celebrations in Sydney {AAP)

The midnight fireworks are seen over the Sydney Harbour Bridge during New Year’s Eve celebrations in Sydney. Source: AAP / BIANCA DE MARCHI

سڈنی ہاربر کے چکاچوند نظاروں کے بغیر سال نو کا جشن ادھورا ہے اور اسی لیے انتظامیہ نے عوامی جم غفیر کی میزبانی کے لیے بھرپور آتش بازی، ویڈیو پروجیکٹرز اور دیگر لوازمات ترتیب دے دیے ہیں۔ گزشتہ برس دنیا بھر کے قریب 425 ملین افراد نے اس نظارے کا لطف اٹھایا تھا۔


سڈنی ہاربر کے قریب ساحلی پٹی پر قریب ایک ملین لوگوں کی آمد متوقع ہے۔ دور سے ٹیلی وژن اور دیگر اسکرینز کے ذریعے نظارہ کرنے والوں کی تعداد کا اندازہ کئی سو ملین تک لگایا جارہا ہے۔ 31 دسمبر کی شب گھڑی پر 12 بجتے ہی روشنی ، رنگ اور موسیقی کا یہ میلہ عروج پر جاپہنچتا ہے۔ آتش بازی 12 منٹ تک جاری رہتی ہے جبکہ دیگر سلسلے تمام شب۔

اس برس پہلی بار اس تمام میلے میں یہاں کے اصلی قدیم باشندوں کی رسم ورایات کو اجاگر کیا جاے گا۔ یہ پہلی بار ہورہا ہے۔ شام سے ہی سڈنی ہاربر کے ستونوں پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے انڈیجینس اور ٹوریس جزائر کے قدیم باشندوں کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز نمائش کے لیے پیش کی جاتی رہیں گی۔

سڈنی کی شہری انتظامیہ میں بڑے مواقع پر اس قسم کی پروڈکشن کے ایگزیکیٹیو پروڈیوسر سٹیفن گلبی کے بقول کوشش کی جارہی ہے کہ اس روایتی سالانہ جشن کو مکمل طور پر کووڈ وباء سے قبل والی نارمل حالت پر لایا جاے۔

ان کے مطابق اس برس یہاں کی قدیمی باشندوں کے حوالے سے "وی آر واریئرز" کے عنوان تلے جشن ترتیب دیا گیا ہے۔ میلے کے آغاز پر تین کشتیوں کی مدد سے ہاربر کے اطراف مقامی روایات کے مطابق مقدس دھواں پھیلایا جاے گا تاکہ جشن کے خطےکو منفی روحوں سے پاک کیا جاسکے۔ یہ کام "ٹرائبل واریرز ایسوسی ایشن" کی جانب سے انجام دیا جاتا ہے۔ اس رسم میں یوکیلپٹس کے پتوں کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس مٹی کی اصلی مالکان کی سابق، موجودہ اور آنے والی نسلوں کی عقیدت اور یک جہتی کی دعا کی جاتی ہے۔

اس کے بعد شب نو بجے ایک دیوقامت پروجیکٹر پر آرٹسٹ جینیلی برگر کی تخلیق نمائش کے لیے پیش جاتی ہے جو ان داستانوں پر مشتمل ہے جو انڈیجینس روایات کو نسل در نسل منتقل کی جارہی ہیں اور جن کا مقصد ان کی ثقافت اور شناخت کو زندہ رکھنا ہے۔

"وی آر واریرز" کے بانی نوکی کہتے ہیں کہ اس نمائش کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ آسٹریلیا میں آپ جہاں بھی جائیں، یہاں کے قدیم باشندے اس مٹی سے جڑے ہوے ہیں اور یہ کلی طور پر ایک ایب اوریجنل خطہ ہے۔

آتش بازی کی ذمہ داریاں گزشتہ 27 برس سے فورچیوناٹو فوٹی اور ان کے عملے نے اٹھا رکھی ہیں۔ شہر کے مرکزی حصے میں پانچ بلند تعمیروں سے فضا میں آتشی گولوں اور دھاروں کا رقص ترتیب دیا جائے گا، جس میں موسیقی کی دھنوں پر قریب 18000 طرزیں پیش کی جائیں گی۔ قریب 12 منٹ کی آتش بازی میں سانپوں کی شکل میں ہوائی گولے، زحل سیارے کے حلقے اور دیگر طرز کی اشکال ترتیب دی جائیں گی۔ وہ کہتے ہں کہ ہر برس یہ کوشش کی جاتی ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں بہتر نمائش پیش کی جاے۔

اسٹیفن گیلبی کہتے کہ سڈنی میں سال نو کا جشن سب کے لیے ایک پیغام لے کر آتا ہے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand