تھائی لینڈ کی اس غار میں نو دن پہلے لاپتہ ہونے والے 12 بچوں اور اُن کے فٹبال کوچ کا سراغ مل گیا ہے اور وہ سب زندہ ہیں، تاہم تھائی فوج کا کہنا ہے کہ اس گروپ کو سیلاب کا پانی کم ہونے تک چند ماہ تک وہاں رکنا پڑ سکتا ہے۔
شمالی صوبے چیانگ رائی کے تھیم لوانگ غار میں ان بچوں کو پہلی بار دو برطانوی غوطہ خوروں نے تلاش کیا تھا۔ لیکن اب بارشوں کے اس موسم میں انھیں بڑھتے ہوئے پانی اور کيچڑ سے نکالنا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ان کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔
ایس بی ایس اردو نے اس واقعے اور ریسکیو آپریشن کے بارے میں بینکوک میں مقیم پاکستانی تھائی چیمبراف کامرس کے صدر محمد انوار سے بات کی۔ سنیئے اس پاڈکاسٹ میں۔