اسپورٹس راونڈ اپ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

2025 Pakistan T20I Tri-Nation Series - Pakistan vs Sri Lanka

Sri Lanka Kamil Mishara plays a shot during the Pakistan T20I Tri-Nation Series cricket match between Pakistan and Sri Lanka, in Rawalpindi, Pakistan, 27 November 2025. Source: EPA / SOHAIL SHAHZAD/EPA

پاکستان میں جاری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں آسٹریلوی باکسرز کی دھواں دار انٹری، ارشد ندیم کی شاندار کامیابی سونے کا تمغہ پاکستان کے نام اور پاکستان شاہینز نے ایشا کپ رائزنگ اسٹار جیت لیا۔


پاکستان میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ اس ایونٹ میں 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز حصہ لے رہے ہیں، جن میں 6 پاکستانی اور 38 غیر ملکی فائٹرز شامل ہیں۔ آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے باکسرز عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے رنگ میں اتر رہے ہے ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو میں باکسرز نے کیا کہا آئیے جانتے ہیں

ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں جیولین تھرو کے مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے اس مقابلے میں انہوں نے 83.05 میٹر تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اس حوالے سے ارشد ندیم نے کیا کہا آئیے اپکو سناتے ہیں

پاکستان شاہینز نے دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ کے فائنل میں بنگلادیش اے کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا ، جس میں پاکستان شاہینز کامیاب رہے اس حوالے سے کرکٹر وسیم اکرم نے کیا کہا آئیے اپکو سناتے ہیں

ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand