پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دورے کے دوران سیکیورٹی خدشات پر بات چیت کی گئی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب ایک دن قبل سری لنکا کے بعض کھلاڑیوں نے سیریز چھوڑ کر وطن واپس جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے تمام تحفظات دور کئے اور اس موقع پر سری لنکا کے ہائی کمشنر نے بھی ٹیم کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا آ

پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم، کپتان نمرہ رفیق کے ہمراہ، پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں حصہ لینے کے لیے سری لنکا روانہ ہوگئی۔ ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کر رہے ہیں، جس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں آسٹریلیا، امریکہ، سری لنکا اور دیگر ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

پاکستان کے سنوکر اسٹار محمد آصف نے عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔ قطر کے شہر دوحہ میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں محمد آصف نے چین کے پان یمنگ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3 سے کامیابی حاصل کی۔

ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی.











