آسٹریلین اسلامک میڈیکل ایسوایشن (Australian Islamic Medical Association - AIMA) نے آسٹریلین ریڈ کراس لائیف بلڈ کے تعاون سے جمعہ 28 نومبر کو آسٹریلیا بھر کو خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم چلائی ہے۔ کوئینز لینڈ کے رضاکار ڈاکٹر آصف شہزاد نے مہم کے بارے میں ایس بی ایس اردو کوبتایا کہ "اس سال AIMA کی مہم میں آسٹریلیا بھر سے قومی سطح پر 42 مساجد شامل ہیں، ایسوایشن کی جانب سے یہ اس طرح کی مہم کا چھٹا سال ہے۔
آسٹریلین اسلامک میڈیکل ایسوایشن کی کی مہم کا مقصد ہزاروں افراد کو خون عطیہ کے لیے رجسٹریشن، عہد اور عملی عطیہ کی ترغیب دینا تھا، تاکہ قیمتی جانیں بچانے کی قومی کوشش مزید مضبوط ہو سکے۔ ڈاکٹر آصف شہزاد نے کمیونٹی کی اجتماعی شرکت کو اس مہم کی بنیاد اور سب سے بڑی طاقت قرار دیا گیا۔جو انسانی خدمت کے جذبے اور کمیونٹی کی طاقت کی ایک روشن مثال ہے۔"
ڈاکٹر آصف شہزاد نے کہا کہ Australian Islamic Medical Association (AIMA) صحت کے فروغ، ہیلتھ لٹریسی میں بہتری، اور مسلم ہیلتھ پروفیشنلز کے درمیان رابطے، نیٹ ورکنگ اور باہمی تعاون کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مقصد سے متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔
ان کے مطابق، نیو کیسل چیپٹر صحت عامہ سے آگاہی بڑھانے، ہیلتھ لٹریسی کو فروغ دینے، اور مسلم ہیلتھ پروفیشنلز کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں مسلسل متحرک ہے۔





