ہفتہ رفتہ : جمعہ 28 نومبر 2025

Hong Kong Fire

Buildings smolder and some fire can still be seen a second day after a fire at Wang Fuk Court, a residential estate in the Tai Po district of Hong Kong's New Territories, Thursday, Nov. 27 2025. (AP Photo/Ng Han Guan) Source: AP / Ng Han Guan/AP

ہانگ کانگ کی اونچی عمارتوں میں لگنے والی ہولناک آگ کی تحقیقات کے نتیجے میں گرفتاریاں۔, گرینز اور لیبر نے ماحولیات کے قوانین پاس کروانے کے لئے معاہدہ کر لیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریزرو بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کرنے کا امکان ہے.


کراؤڈی بے نیشنل پارک کے ایک غیر محفوظ ساحل پر دو سوئس سیاحوں پر شارک نے حملہ کیا۔

جب پیرامیڈیکس جائے وقوعہ پر پہنچے، تب تک 20 سالہ خاتون دم توڑ چکی تھیں اور جبکہ ان کے ساتھ موجود شخص شدید زخمی حالت میں ائیر لفٹ کے زریعے اسپتال پہنچائے گئے جہاں وہ اب بھی تشویش ناک حالت میں ہیں تاہم ہنگامی خدمات کے عملے کا کہنا ہے کہ ایک راہگیر کی ابتدائی طبی امداد کے باعث ان کی جان بچ گئی

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی اور فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا جب کہ زمبابوے سیریز سے باہر ہوگیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا , سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناسکی ,ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائےگا۔

___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand