Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

کیا آپ ان آسٹریلینز میں شامل ہیں جو ہاؤسنگ ٹیکس میں تبدیلیوں سے متاثر ہوسکتےہیں؟

HOUSING STOCK

New houses and land for sale at a housing development in San Remo, Victoria, Thursday, February 19, 2026. (AAP Image/Joel Carrett) NO ARCHIVING Source: AP / JOEL CARRETT/AAPIMAGE

حکومت کا کہنا ہے کہ نیگیٹو گیئرنگ اور کیپیٹل گینز ٹیکس میں تبدیلیوں کا مقصد رہائش کے بہتر مواقعے پیدا کرنا اور نوجوان نسل کے لیے گھروں کی خریداری کو منصفانہ بنانا ہے۔ لیکن بعض ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ یہ اصلاحات اُن آسٹریلینز لیے غیر متوقع نتائج بھی پیدا کر سکتی ہیں جو سرمایہ کاری کرنے اور پراپرٹی مارکیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار Josie Harvey, Rehan Alavi

ذریعہ: SBS

Share this with family and friends

حکومت کا کہنا ہے کہ نیگیٹو گیئرنگ اور کیپیٹل گینز ٹیکس میں تبدیلیوں کا مقصد رہائش کے بہتر مواقعے پیدا کرنا اور نوجوان نسل کے لیے گھروں کی خریداری کو منصفانہ بنانا ہے۔ لیکن بعض ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ یہ اصلاحات اُن آسٹریلینز لیے غیر متوقع نتائج بھی پیدا کر سکتی ہیں جو سرمایہ کاری کرنے اور پراپرٹی مارکیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گھروں کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے نوجوان آسٹریلینزں کی بڑھتی ہوئی تعداد اب روایتی راستوں سے ہٹ کر سوچ رہی ہے۔ کچھ لوگ دوسری ریاستوں میں ایسی جائیدادیں خرید رہے ہیں جہاں وہ خود رہنے کا ارادہ نہیں رکھتے، کچھ کرائے پر رہتے ہوئے دوسری سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ ڈپازٹ جمع کرنے کے لیے خاندان کے ساتھ رہ رہے ہیں۔مگر حالیہ ٹیکس تبدیلیاں نوجوان سرمایہ کاروں کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔

اگرچہ کچھ افراد پُرامید ہیں کہ دو ہزار چھبیس کے وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ نیگیٹو گیئرنگ اور کیپیٹل گینز ٹیکس اصلاحات تیزی سے بڑھتی قیمتوں اور سرمایہ کاروں کی طلب کو کم کرنے میں مدد دیں گی، لیکن دوسرے افراد کو خدشہ ہے کہ نئی پالیسیاں مارکیٹ میں داخل ہونے کے اُن کے راستے مزید پیچیدہ بنا سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرایہ دار اور نوجوان سرمایہ کار اس صورتحال کے بیچ پھنس سکتے ہیں۔

_________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now