سپورٹس راونڈ اپ: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ سڈنی میں جاری

Australia v Pakistan - Men's 3rd Test: Day 3

SYDNEY, AUSTRALIA - JANUARY 05: Aamer Jamal of Pakistan holds the ball aloft after taking his fifth wicket during day three of the Men's Third Test Match in the series between Australia and Pakistan at Sydney Cricket Ground on January 05, 2024 in Sydney, Australia. (Photo by Darrian Traynor/Getty Images) Credit: Darrian Traynor/Getty Images

پہلی اننگز میں پاکستان کی شاندار باولنگ کے نتیجے میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 299 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم آج ساؤتھ افریقہ روانہ ہوگی۔


اس ٹیسٹ کو پنک ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد شائقین کرکٹ میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی پھیلانا ہے

تاہم سب سے خاص بات یہ ہے کے پنک ٹیسٹ ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کیریئر کا بھی آخری ٹیسٹ ہے۔ میچ سے ایک روز قبل انکی بیگی گرین کیپ گم گئی تھی تاہم سرکار اور کرکٹ آسٹریلیا کی مداخلت کے بعد انہیں وہ میچ کے دوسرے روز کھیل سے قبل واپس مل گئی

میچ میں پاکستان کے عامر جمال اور رضوان کی شاندار اننگز نے پاکستان کی پوزیشن مضبوط بنائی تاہم ناقص فیلڈنگ اور ڈراپ کیچز نے اسے آسٹریلیا کی جانب موڑ دیا ہے

میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے فرسٹ سلپ میں کوئی مسئلہ ہے ادھر کوئی سایہ ہے، جب میں آف تھا، سیکنڈ سلپ ایسی ہوتی ہے، جہاں پر زیادہ کیچز آتے ہیں تو بابر نے یہ سوچا کہ سیکنڈ سلپ پر چلا جاتا ہوں لیکن کیچز چھٹتے رہتے ہیں یہ کھیل کا حصہ ہے

ہمارے پاس جو بیٹسمین ہیں وہ سبھی بیٹنگ کر لیتے ہیں ہم اپنے تمام بلے بازوں پر یقین رکھتے ہیں آسٹریلیا ٹور ہمیشہ سے ہی سیکھنے والا ہوتا ہے، یہاں سے کچھ سیکھ کے جائیں گے، سیکھا بھی ہے، کوشش کریں گے جب دوبارہ آئیں گے ایک مختلف ٹیم بن کے آئیں گے وارنر کے لیے کوئی سپیشل ڈلیوری تو نہیں ہے ہم اپنے کوچز کے ساتھ کام کرتے ہیں ایک ایریا ان کے لیے رکھا ہے کہ ادھر ہی بال کریں دیکھنے والوں کو لگتا ہے کہ سلپ میں کیچ آیا ہے تو وہ آسان کہچ ہو گا لیکن سلپ کے کیچز کبھی بھی آسان کیچ نہیں ہوتے، کوئی بات نہیں کیچز چھٹ رہے ہیں ہم نے کتنے کیچز کیے بھی تو ہیں، سلپ میں ہی لیے ہیں لہکن ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا

بیڈ پیچ کسی بھی کرکٹر کے اوپر آ سکتا ہے جتنا انھوں نے پاکستان کے لیے پرفارم کیا ہے تو ابھی ان کی فارم کا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ان کے اپنے لیے بھی نہیں ہونا چاہیے اور وہ ہم سب سے بہتر جانتے ہیں کہ اس سب سے کیسے نکلنا ہے وہ اپنی بیٹنگ پر کام کر رہے ہیں، بہت جلد وہ واپس اپنی فارم میں آ جائیں گے

جن میچز کی آپ بات کر رہے ہیں وہ ایم سی جی والا وہ بہت ناامید ہو کے میں ختم نہیں کر پایا تھا، میں چاہتا تھا کہ وہاں فنش کروں، ہم اپنی کوشش پوری کرتے ہیں لیکن کبھی چیزیں ویسی نہیں ہوتیں جیسا ہم سوچتے ہیں لیکن ہم اس سے سیکھیں گے اور دوبارہ ایسی صورتحال میں آئیں تو میچ فنش کر کے آئیں

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم آج ساؤتھ افریقہ روانہ ہوگی ہیڈ کوچ محمد یوسف ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے پرامید ہیں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا کیمپ میں بولنگ فیلڈنگ پر خاصی توجہ دی تمام کھلاڑی فٹ ہیں ۔ لڑکے کوشش کر رہے ہیں اچھا کھیلنے کی یہ لڑکے سیکھنے کی جستجو میں ہیں امید ہے ہم ورلڈ کپ میں بہتر کرکٹ کھیلیں گے محمد یوسف نے کہا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ سے پیسہ بنتا ہے، کھلاڑی نہیں، ہمیں کلب لیول پر ٹی 20 کرکٹ کو ختم کرنا چاہیے۔

خراب فیلڈنگ کا ذمہ دار کھلاڑی خود ہوتے ہیں، کوچ نہیں، ہم ٹی 20 کرکٹ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری ٹیم نیچے چلی گئی۔

(رپورٹ: انس سعید)

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand