شاہی جوڑے نےآسٹریلیا کی کثیر الثقافت معاشرت کا لطف اٹھایا

ROYALS AUSTRALIAN VISIT

King Charles and Queen Camilla view sheepdogs in western Sydney (AAP) Credit: BROOK MITCHELL/AAPIMAGE

کنگ چارلس اور ملکہ کیملا نے مغربی سڈنی میں نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس منز کی میزبانی میں کمیونٹی باربیکیو میں شرکت کی ۔ صرف دعوت نامے کے ذریعے آنے والے شرکا کی یہ دعوت شاہی جوڑے کو جدید آسٹریلیا کی ثقافتی تنوع سے روشناس کروا رہی تھی جس میں مختلف کلچر کے نمائیندہ افراد نے شرکت کی۔یہ شاہی جوڑے کے آسٹریلیا کے چھ روزہ دورے کی آخری تقریب تھی۔


مغربی سڈنی کے پیراماٹا پارک میں، منگل [22 اکتوبر] کی دوپہر کو قطار میں کھڑے ہوئے 500 سے زائد مہمان،کنگ چارلس اور ملکہ کیملا سے ملنے، یا ان کی ایک جھلک دیکھنے کی امید کررہے تھے۔

مہمانوں میں سیاست دان، رائل ایگریکلریکل سوسائٹی کے نمائندے، ویتنام میں پیدا ہونے والے آسٹریلین مصنف، کامیڈین اور فنکار این ڈو، اور جاسوس انسپکٹر ایمی سکاٹ شامل تھے، جنہوں نے رواں سال کے اوائل میں بونڈی جنکشن حملے کے دوران چاقوسے حملہ کرنے والے کا مقابلہ کیا تھا۔

لیکن کچھ لوگوں نے اس دعوت نامے کو مسترد کیا، جس میں آسٹریلیا کےعظیم سابق فٹبالراور آسٹریلین جمہوریہ تحریک کے سابق چیئرمین کریگ بھی شامل تھے ۔ یہ آسٹریلیا میں کنگ چارلس اور ملکہ کیملا کی آخری باضابطہ مصروفیات میں شامل کمیونٹی باربیکیوتھا۔

_____________________

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو 

کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے

ردو پرگرام سننے کے اور طریقے

“SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے 

ایپیل (آئی فون) 


شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now