انتہا پسند گروہوں کے درمیان عالمی روابط، جو آسٹریلیا اور برطانیہ میں احتجاج کو ہوا دے رہے ہیں

Protesters brandish the national flag of the United Kingdom.

Protesters near Waterloo station in the UK on 13 September 2025. Source: AAP / Vuk Valcic

ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور برطانیہ میں حالیہ بڑے پیمانے کے مظاہروں کے پیچھے کئی عوامل ہیں اور یہ "خاص طور پر غیر معمولی" نہیں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا اداروں کو اس مسئلے کی رپورٹنگ میں احتیاط برتنی چاہیے۔


ہفتے کے آخر میں آسٹریلیا اور برطانیہ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔امریکہ کے قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کی ہلاکت نے برطانیہ میں منتظمین کو متحرک کر دیا، جسے ملک کی کئی دہائیوں میں سب سے بڑی الٹرا قدامت پسند ریلی قرار دیا جا رہا ہے۔
برطانیہ اور آسٹریلیا دونوں میں جوابی مظاہرے بھی ہوئے جن میں نسل پرستی کی مذمت کی گئی۔
ماہرین کہتے ہیں کہ برطانیہ اور آسٹریلیا میں حالیہ الٹرا قدامت پسند، انسدادِ امیگریشن مظاہروں کے پیچھے کئی عوامل ہیں، لیکن یہ ریلیاں بذاتِ خود "غیرمعمولی نہیں" ہیں۔
موناش یونیورسٹی کے پروفیسر کالم جونز کا کہنا ہےکہ انتہا پسند تحریکوں کے درمیان بین الاقوامی روابط بڑھ رہے ہیں جو اپنے آپ کو مغربی تہذیب کے دفاع، بڑے پیمانے پر امیگریشن کی مخالفت اور سفید فام شناخت کے تحفظ جیسے مسائل پر متحد سمجھتے ہیں۔ مسٹر جونز کا یہ بھی کہنا ہے کہ آن لائن الٹرا قدامت پسند نظریات کا پھیلاؤ اس لیے بھی تیز ہے کیونکہ ان کے بنیادی نکات آسانی سے مقامی مسائل پر ڈھالے جا سکتے ہیں۔

___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
انتہا پسند گروہوں کے درمیان عالمی روابط، جو آسٹریلیا اور برطانیہ میں احتجاج کو ہوا دے رہے ہیں | SBS Urdu