کھیلوں کی دنیا۔ دولتِ مشترکہ کھیلوں میں ۱۰۰ افراد پر مشتمل پاکستانی دستہ مگر کتنے میڈل کی امید؟

Team Pakistan parade during the opening ceremony of the Commonwealth Games at the Alexander Stadium in Birmingham, England, Thursday July 28, 2022. (Jacob King/PA via AP)

Team Pakistan parade during the opening ceremony of the Commonwealth Games at the Alexander Stadium in Birmingham, England. Source: PA

برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستانی ایتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا کی جیسیکا سٹینسن نے دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کی میراتھن میں تاریخ رقم کرنے والا گولڈ میڈل جیت لیا ہے.کھیلوں میں 72 ممالک کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں آسٹریلیا سے 430 سے زائد ایتھلیٹس جبکہ پاکستان کا ایک سو سے زائد رکنی دستہ برمنگھم میں ہے پاکستانی دستہ کل 13 کھیلوں میں حصہ لے گا پاکستان کے اولمپئین ارشد ندیم جیولن تھرو میں میڈل جیتنے کے لیے پر امید ہیں۔


کامن ویلتھ گیمز کے مقابلے انگلینڈ کے شہر برمنگھم اور لندن میں کھیلے جا رہے ہیں جس میں دنیا بھر سے 72 ممالک کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں گیمز میں شرکت کے لیے آسٹریلیا سے 430 سے زائد ایتھلیٹس جبکہ پاکستان کا ایک سو سے زائد رکنی دستہ شامل ہے۔

آسٹریلیا کی جیسیکا سٹینسن نے دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کی میراتھن میں تاریخ رقم کرنے والا گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ 34 سالہ اس سے قبل دو کانسی کے مغے حاصل کرنے کے بعد دولت مشترکہ کے تین تمغے جیتنے والی پہلی خاتون میراتھونر بن گئی ہیں۔
Swimmers of team Australia pose after winning the gold medal in the Women's 4x100 meters freestyle relay final during the Commonwealth Games at the Sandwell Aquatics Centre in Birmingham, England, Saturday, July 30, 2022. (AP Photo/Aijaz Rahi)
Swimmers of team Australia pose after winning the gold medal in the Women's 4x100 meters freestyle relay final during the Commonwealth Games. Source: AP
پیرا اولمپک تیراک کٹجا ڈیڈکائنڈ  نے دولت مشترکہ کھیلوں میں عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔سالہ آسٹریلوی کھلاڑی نے خواتین کے 50 میٹر فری اسٹائل میں سونے کا تمغہ جیتا۔ 25.56 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ، اس نے 26.67 کے پچھلے بینچ مارک کو شکست دی۔اپنی دائیں آنکھ سے نابینا ہیں  اور  بائیں آنکھ میں محدود بینائی نقصان پہنچا۔

 پاکستانی دستہ کل 13 کھیلوں میں حصہ لے  گا۔ پاکستان کے اولمپئین ارشد ندیم جیولن تھرو میں میڈل جیتنے کے لیے پر امید ہیں ارشد ندیم گزشتہ سال ہونے والی ٹوکیو اولمپکس میں ابھرتے ہوئے ایتھلیٹ کے طور پر سامنے آئے انہوں نے اولمپک میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ارشد ندیم کی کھیل کے ساتھ لگن اور محنت کو دیکھتے ہوئے پاکستان ایتھلیٹس فیڈریشن نے ان کو ٹریننگ کے لیے ساؤتھ افریقہ بھی بھجوایا ،
Arshad Nadeem, of Pakistan, celebrates during the men's javelin throw final at the World Athletics Championships on Saturday, July 23, 2022, in Eugene, Ore. (AP Photo/Gregory Bull)
Arshad Nadeem, of Pakistan, celebrates during the men's javelin throw final at the World Athletics Championships July 23, 2022, in Eugene. Source: AP
ارشد ندیم نے حال ہی میں امریکہ میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹس چئمپین شپ میں بھی پانچویں پوزیشن اپنے نام کی ،،،ارشد ندیم کہتے ہیں انجری کے ساتھ چئمپین شپ میں شرکت کی بھارت سے تعلق رکھنے والے ٹاپ کھلاڑی نیرج چوپرا کے کامن ویلتھ گیمز میں نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ہمیشہ اپنے آپ سے مقابلہ کرتا ہوں۔ 

آسٹریلیا کے بعد سری لنکا نے معاشی بحران کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے میزبانی کرلی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز گال میں کھیلی گئی سیریز ایک ایک سے برابر رہی جبکہ کرکٹ کا ایشیا کپ 2022 سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا ہے ایشیا کپ 27 اگست سے 11ستمبر تک کھیلا جائے گا لیکن میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے مشکل حالات میں میزبانی کرنے پر سری لنکا کا شکریہ ادا کیا بابراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا دورہ اچھا رہا، بہت سی چیزیں مثبت تھیں عبداللہ شفیق، آغا سلمان فاسٹ باؤلرز سپنرز کی طرف سے بہت اچھی پرفارمنس رہی یو اے ای میں ہم نے کافی کرکٹ کھیلی ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اچھی پرفارمنس دی، کوشش کریں گے ایشیا کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں

آسٹریلوی کیوریٹر ڈیمئن ہوف اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں ،،،ایڈیلیڈ کے چیف کیوریٹر ڈیمئن ہوف نےاپنے پندرہ روزہ دورہ پاکستان کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، نیشنل اسٹیڈیم کراچی، نیا ناظم آباد اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی پچز کا معائنہ کیا ڈیمئن ہوف نے پاکستانی کیوریٹرز اور مقامی کوچز کو پچز اور آؤٹ فیلڈ کی تیاری پر لیکچرز بھی دئیے ڈیمئن ہوف نے اپنے دورہ پاکستان کومثبت اور خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستان آمد کا مقصد یہاں کے کیوریٹرز کوایڈیلیڈ اوول میں بننے والی پچز کی تیاری سے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا، جیسا کہ وہاں گیند میں باؤنس لانے کے لیےکتنا گھاس چھوڑا جاتا ہے۔اسی طرح انہوں نے چار سینٹرز کے کیوریٹرز اور کوچز کو لیکچرز دینے کے ساتھ ساتھ خود پچ کو رول کرکے بھی دکھایا وطن واپس پہنچ کراپنے دورے سے متعلق ایک مفصل رپورٹ پی سی بی کو ارسال کروں گا ڈراپ ان پچز سے متعلق بھی ایک فزیبیلٹی رپورٹ پی سی بی کو فراہم کروں گا

حال ہی میں ریٹائر ہونے والی ٹینس گریٹ ایش بارٹی نے اپنے دیرینہ ساتھی گیری کسک سے شادی کر لی ہے۔ 26 سالہ سابق عالمی نمبر 1 نے مارچ میں کھیلوں کی دنیا کو چونکا دیا جب اس نے 25 سال کی عمر میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

بشکریہ انس سعید ۔ پاکستان


کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو  کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand