آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں پاکستانی نژاد نوجوان اسد اللہ ستی کی ایک ٹریفک حادثے میں موت نے کمیونٹی کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ نیو ساوتھ ویلز کے رہائشی عمر فاضل کو جیسے اس حادثے کی خبر ملی انہوں نے قریبی اورنج علاقے کے ہسپتال میں شعبہ ایمرجنسی میں موجود اپنے ایک عزیز سے رابطہ کیا اور اس کی تصدیق حاصل کی۔
سمیع اللہ عید الاضحیٰ کے روز اپنے مرحوم بھائی اسد اللہ اور اپنے ایک بیٹے کے ساتھ نماز عید ادا کرکے واپس آرہے تھے جب یہ حادثہ رونما ہوا۔ انہوں نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ دوست و احباب نے غم کی اس گھڑی میں اُن کا بہت احسن انداز میں ساتھ دیا ہے۔
متعلقہ ڈبو زون کے پولیس آفیسر انسپیکٹر جیسن بش نے چینل سیون کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق محض ریاست نیوساوتھ ویلز میں رواں سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 130 افراد ٹریفک حادثات میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔





