اپوزیشن لیڈ ر بل شارٹن سب سے زیادہ خوش ؟

Source: Malcolm Turnbull and Peter Dutton (AAP)
سابق وزیر داخلہ اور وزیر امیگریشن پیٹر ڈیٹن نے وزیراعظم میلکم ٹرن بل کو دوبارہ چیلینج کرنے کو رد نہیں کیا ہے۔ شائید وہ مناسب وقت یعنی مزید ممبروں کی حمایت کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکمراں لبرل پارٹی میں وزیراعظم کے چھپے مخالفین نے اب آستینوں سے خنجر نکل لئیے ہیں۔ ۔ ایک طرف سابق وزیرآعظم ٹونی ایبٹ موجودہ وزیرآعظم کے ہاتھوں اپنی شکست بھلا نہیں سکے تو دوسری طرف میلکم ٹرن بل کی توانا یٗی پالیسی پارٹی کی ساری تواناٗی کھا گئی۔ سابق وزیر داخلہ اورا یمیگریشن پیٹر ڈیٹن لبرل پارٹی کے اس سخت گیر قدامت پسند گروپ کی نمائیندگی کرتے ہیں جو وزیر داخلہ کی حیثیت سے ان پالیسیوں کا پرچار کرتے رہیے ہیں جن سے ون نیشن پارٹی کو اپنے ووٹ چھن جانے کا خطرہ رہتا ہے۔سنئیے صحافی اور مبصر عرفان یوسف کیا کہتے ہیں
شئیر



