اقوامِ متحدہ کے مطابق اسوقت دنیا بھر میں 15 سے 24 سال کی عمر کے افراد کی تعداد تقریباً 1.2 ارب ہے، جو تاریخ کی سب سے بڑی نوجوان آبادی ہے۔
دنیا کی تقریباً نصف آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، اور اگرچہ جوانی کا زمانہ اُمید اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے بھرپور ہونا چاہیے، اقوامِ متحدہ کے یوتھ افئیرز کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ بہت سے نوجوان اب بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔
نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز پر دنیا بھر سے نوجوان نمائندے جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے جمع ہوئے۔یہ اجلاس نوجوانوں کے لیے عالمی ایکشن پروگرام کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا۔
ڈاکٹر فلیپے پولیئر، اقوامِ متحدہ کے یوتھ افئیرز کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ سے یوکرین تک، ہیٹی سے جمہوریہ کانگو اور سوڈان تک — اور دنیا کے دیگر بحران زدہ علاقوں میں — نوجوانوں کو ان کی تعلیم، سلامتی اور مستقبل سے محروم کیا جا رہا ہے۔ لیکن وہ صرف مظلوم نہیں ہیں؛ یہی نوجوان اولین امداد دینے والے، امن قائم کرنے والے اور جدت کے علمبردار ہیں جو مشکل ترین حالات میں بھی حل تلاش کر لیتے ہیں۔”
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔