سڈنی میں گلوبل پیس چین کی جانب سے منعقد کانفرنس میں 40 کے قریب ممالک سے مندوبین نے شرکت کی، کانفرنس کے ایجنڈے میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ عالمی تنازعات اور مختلف جنگوں کے تناظر میں بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کی نہ صرف جسمانی امداد اور پناہ بلکہ ان کی ذہنی صحت کے لئے بھی کوششوں کی ضرورت ہے۔
کانفرنس کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ادارے کی کوشش ہے اس طرح کی کانفرنسسز کے ذریعے ایک ایسے پریشر گروپ کے طورپر کام کیا جائے جو عالمی امن کی کوششوں میں رکاوٹ کو دور کرنے کا باعث بن سکے۔
علاوہ ازیں نوجوانوں کو وہ شعور اور اعتماد فراہم کیا جائے کہ جب وہ ’پاور کوریڈورز‘ میں داخل ہوں تو دنیا میں قیام امن اور انسانیت کے فروغ کے لئے حصہ ڈال سکیں۔
__________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل(آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔