کراچی میں غیر معمولی بارش اور 190 ممالک کی فلیگ پِن جمع کرنے والا عمیر جمیل

WhatsApp Image 2024-02-07 at 08.42.14.jpeg

کراچی میں رواں ماہ کے دوران ہونے والی غیر معمولی بارش سے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 190 ممالک کی فلیگ پِن جمع کرنے والا مسٹر پِن عمیر جمیل۔


عروس البلاد شہرکراچی ۔ جہاں جدید طرز زندگی، کاروبار اور ملازمت کے مواقع تو موجود ہیں ، لیکن اس شہر کے مسائل بھی بے شمار ہیں، کراچی کی بیشتر سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر موجود ہیں تو کہیں سیوریج کے مسائل تو کہیں پینے کے پانی کی عدم دستیابی نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے لیکن حالیہ مسائل پیدا ہوئے کراچی میں رواں ماہ کے دوران ہونے والی غیر معمولی بارش سے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 60 ملی میٹر تک ہونےوالی اس بارش نے جل تھل ایک کر دیا، بارش اور سیوریج کے گھٹنوں گھٹنوں پانی سے پورے شہر کا ٹریفک کا نظام درم بھرم ہو کر رہ گیا، تیز بارش سے شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسےرہے، ڈرینج کے نظام سے محروم اس شہر میں موجود چھوٹی ہو یا پھر کوئی بڑی گاڑی ہر کوئی برساتی پانی میں بند گاڑیوں کو دھکے لگانے پر مجبور رہا۔

ایسے موقع پر شہر میں بلدیاتی حکومت کے اہلکار نہ ہونے کے برابر تھے جبکہ دور دور تک کوئی بھی ٹریفک پولیس اہلکار نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بھی مزید بڑھ گئے، سڑکوں پر گھنٹوں پھنسے رہنے والے شہری نگراں حکومت کے ساتھ ساتھ سابق صوبائی حکومت اور بلدیاتی حکومت سے سخت نالاں ہیں، شہریوں کے مطابق ٹیکس تو زبردستی لیا جاتا ہے لیکن بدلے میں ہمیں کچھ نہیں ملتا۔
WhatsApp Image 2024-02-07 at 08.42.14 (1).jpeg
شہری کہتے ہیں سیاسی جماعت کے رہنما عام انتخابات سے قبل ووٹ مانگنے تو آرہے ہیں لیکن سڑکوں پر موجود پانی کی نکاسی کیلیے کوئی اقدام نہیں کیے جارہے، دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش کے بعد برساتی اور نالے کے گندے پانی نے کراچی کے اردو بازار میں بھی تباہی مچاہی ، درجنوں دکانوں میں موجود ہزاروں کتابیں گندے پانی کی وجہ سے کارآمد نہ رہیں، دکاندار صوبائی اور بلدیاتی حکومت کی کارکردگی سے مایوس نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب میئرکراچی مرتضی وہاب جو کہ بارش ختم ہوتے ہی شہر کے دورے پر نکل پڑے، کہتے ہیں شہر کی صورتحال آئیڈیل نہیں لیکن کم وسائل میں بھرپور کام کیا، شہر سے پانی نکالنے کیلیے بلدیاتی حکومت کے اہکار کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

آگے بڑھیں اور اب آپ کے ملاقات کرواتے ہیں ایک ایسے شخص سے جس کا شوق نرالا ہے ، ایک ایسا شوق جس کو پورا کرنا آسان تو نہیں لیکن وہ نوجوان اپنے اس شوق کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

ایک سو نوے ممالک کے فلیگ پِن جمع کرنے والے عمیر جمیل سے ملیے ، عمیر جمیل دنیا بھر سے فلیگ پِن اپنے انوکھے شوق کی خاطر جمع کرتے ہیں، عمیر جمیل کہتے ہیں انھیں یہ شوق ان کی والدہ کو دیکھ کر پیدا ہوا ، جو کرنسی کلیکٹرہیں ان ہی کو دیکھ کر متاثر ہوا۔
WhatsApp Image 2024-02-07 at 08.42.55.jpeg
عمیر جمیل کے مطابق پن جمع کرنے میں کبھی کبھی مشکلات پیش آتی ہیں لیکن وہ کسی نہ کسی انداز میں اسے حل کر لیتے ہیں،مسٹر پِن کہلائے جانے والے عمیر جمیل کو فیملی کی جانب سے کافی سپورٹ ملی، عمیر کے مطابق فیملی کبھی بھی مختلف ممالک کی فلیگ پِن جمع کرنے میں رکاوٹ نہیں بنی بلکہ میرا خاندان میرے اس منفرد شوق پرکافی زیادہ خوش ہے

عمیر جمیل کے مطابق انھیں فلیگ پِن بیچنے کی آفرز ہو چکیں ہیں، کچھ عرصہ قبل بھی انھیں فلیگ پِن بیچنے کیلیے 90 ہزار درہم کی پیشکش ہوئی تاہم انھوں نے اپنے شوق کی خاطراس پیشکش کو رد کردیا،عمیر جمیل کے مطابق 16 ممالک باقی ہیں ممکن ہوا تو وہاں جا کر ان ممالک کی فلیگ پِن جمع کروں گا۔

(رپورٹ: احسان خان)

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand