SKIP TO MAIN CONTENT

مختصر خبریں: منگل یکم ستمبر 2026

midday-bulletin-010926.jpg

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ عارضی پناہ گاہوں کے سازوسامان اور شمسی لائٹس پر مشتمل رائل آسٹریلین ایئر فورس کی ایک پرواز نیپال روانہ ہو گئی ہے۔.نیپال میں ایک شدید سیلاب کے بعد لاپتہ آسٹریلین باشندوں کی تعداد 43 تک پہنچ چکی ہے۔ کٹھمنڈو میں آسٹریلین سفارت خانے کا عملہ انہیں تلاش کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے، اور اضافی 12 اہلکار سفیر کی مدد کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار Rehan Alavi

ذریعہ: SBS

Skip to podcast episode content

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ عارضی پناہ گاہوں کے سازوسامان اور شمسی لائٹس پر مشتمل رائل آسٹریلین ایئر فورس کی ایک پرواز نیپال روانہ ہو گئی ہے۔.نیپال میں ایک شدید سیلاب کے بعد لاپتہ آسٹریلین باشندوں کی تعداد 43 تک پہنچ چکی ہے۔ کٹھمنڈو میں آسٹریلین سفارت خانے کا عملہ انہیں تلاش کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے، اور اضافی 12 اہلکار سفیر کی مدد کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

نیپال کی فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھاری مشینری کو ہمالیہ کی بلندیوں میں ایک زیر تعمیر ڈیم تک پہنچایا ہے جبکہ بچاؤ کی ٹیمیں بلند ہوتی پانی کی سطح کے خلاف جدوجہد کر رہی ہیں تاکہ سرنگ میں پھنسے ہوئے کارکنوں تک پہنچ سکے۔

کل پانچ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں، جن میں اپر ترشولی کمپلیکس میں ایک بڑی امدادی کاروائی بھی شامل ہے، جہاں حکام کو خدشہ ہے کہ 350 افراد ایک سرنگ کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ بحرالکاہل کے ممالک کے خودمختار فیصلوں کا احترام کرتا ہے۔ یہ بیان پلاؤ میں پیسیفک آئی لینڈز فورم کے اجلاس کے دوران تائیوان کے خلاف چین کی سخت تنبیہ کے بعد سامنے آیا ہے۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now