اینیمیشن سے لے کر ڈیجٹل پرنٹنگ تک خوبصورت شاہکار بنانے والی وردہ عالم

wardah Alam

Credit: Supplied by Wardah Alam

وردہ عالم ایک پاکستانی نژاد آرٹسٹ ہیں، جن کے فن پاروں کی ’سولو‘ نمائش ہیوم کونسل (میلبرن)میں جاری ہے، ان کے شوق اور فن سے متعلق گفتگو سنئے اس پوڈکاسٹ میں ۔


وردہ عالم ، ایک ایسی آرٹسٹ ہیں جن کا کام آسٹریلیا اور پاکستان میں مختلف مواقع پر نمائش کے لئے پیش کیا جاتا رہا ہے ، اس وقت( 24 مئی تا21 ستمبر 2025) بھی ان کے فن پاروں کی نمائش میلبرن میں ہیوم گلوبل اینڈ لرننگ سینٹر ، کریگیبرن کی ’Gee Lee-wik Doleen Gallery‘میں جاری ہے۔

وردہ نہ صرف خود ایک مصورہ ہیں بلکہ پاکستان میں نیشنل کالج آف آرٹس، لاہورمیں’ اینیمیشن‘ کی تعلیم بھی دیتی رہی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

آسٹریلیا میں موجود ایسے بچے جن کے والدین کا تعلق امیگرینٹ پس منظر سے ہے اس شعبے میں کس طرح دلچسپی لے سکتے ہیں اس پر وردہ کا کہنا ہے کہ بچے اس شعبے کے مختلف پہلو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
_____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand