گھروں کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کے باعث خریدار شرح سود میں کٹوتیوں کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔
پراپرٹی تجزیاتی فرم کوٹیلیٹی کے نئے ڈیٹا کے مطابق، نومبر میں گھروں کی قدر میں ایک فیصد اضافہ ہوا، اور اب اوسط مکان تقریباً $890,000 [[888,941 آسٹریلوی ڈالر]] کا ہے۔
یہ اکتوبر میں قیمتوں کے تیز رفتار اضافے کے بعد آیا ہے، جب قیمتوں میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔
آسٹریلین حکومت کے آن لائن سیفٹی کے خود مختار ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کے مرتکب افراد اپنے متاثرین کا پتہ لگانے کے لیے سمارٹ کاریں استعمال کر رہے ہیں۔
ای سیفٹی کمشنر جولی انمان گرانٹ کا کہنا ہے کہ نیا حربہ ایک سروس کو دی گئی رپورٹس میں منکشف ہوا ہے جس کا نام ہےٹیکنالوجی فیسی لیٹڈ ابیوز سپورٹ سروس ہے۔





