Egg Hunt سے لے کر Easter Bunny تک وہ روایات جو مغربی ممالک میں موجود ہیں وہ جنوب ایشیائی ممالک کی مسیحی برادری کے ایسٹر منانے کے انداز سے قدرے مختلف ہے ، آسٹریلیا میں موجود پاکستانی مسیحی برادری کس طرح ایسٹر مناتی ہے سنئے اس پوڈکاسٹ میں ۔
کیتھی سائر ایک پاکستانی نژاد خاتون ہیں جن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں جہاں تحفظ کا احساس ہے وہیں ایسٹر جیسے اہم مذہبی تہوار اور مواقع اپنے اہل خانہ کی یاد لے کر آتے ہیں ۔
انہوں نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ مغربی ممالک میں بچوں کو ایسٹر بنی اور ایگ ہنٹ جیسی روایات کے ذریعے نئی زندگی کے تعلق اور حضرت عیسیٰ کی قربانیوں کا درس دینے کے لئے اختیار کی گئی ہیں تاہم ان روایات کا مذہبی فرئض سے کوئی تعلق نہی ں ہے ۔
کیتھی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ایسٹر بلکل پاکستانی انداز میں مناتے ہیں کیونکہ یہاں کافی تعداد میں پاکستانی اور جنوب ایشیائی کمیونٹی موجود ہے ۔





