SKIP TO MAIN CONTENT

ہالینڈ پارک مسجد کو سب سے قدیم مسلسل عبادت کے لئے موجود مسجد کیوں تصور کیا جاتا ہے؟

Holland Park Mosque
Credit: SBS Urdu Warda waqar

جنت دین کے آباء و اجداد ، انڈین ہاکرز کے طور پر آسٹریلیا میں آباد ہوئے تھے ، جنت دین نےآسٹریلین ریاست کوئینز لینڈ میں مسلمانوں کی آمد اور ہالینڈ پارک مسجد کی تاریخ کو محفوظ کرنے کے لئے مسلم میوزیم کوئینز لینڈ کی بنیاد رکھی ، یہ تاریخ آنے والی نسلوں کے لئے کتنی اہم ہے سنئے جنت دین کی ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو کا پہلا حصہ اس پوڈکاسٹ میں

تاریخِ اشاعت بجے

By Warda Waqar

ذریعہ: SBS

Skip to podcast episode content

جنت دین کے آباء و اجداد ، انڈین ہاکرز کے طور پر آسٹریلیا میں آباد ہوئے تھے ، جنت دین نےآسٹریلین ریاست کوئینز لینڈ میں مسلمانوں کی آمد اور ہالینڈ پارک مسجد کی تاریخ کو محفوظ کرنے کے لئے مسلم میوزیم کوئینز لینڈ کی بنیاد رکھی ، یہ تاریخ آنے والی نسلوں کے لئے کتنی اہم ہے سنئے جنت دین کی ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو کا پہلا حصہ اس پوڈکاسٹ میں

جنت دین نے ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی طور پر بر صغیر سے آنے والے ہاکرز کی بڑی تعداد انگریزی سے نا بلد تھی ، ان افراد نے اپنی ہم زبان کمیونٹی سے رابطہ قائم رکھنے اور اپنے مذہب کو زندہ رکھنے کے لئے ہالینڈ پارک مسجد کی بنیاد رکھی۔

جنت دین کا کہنا ہے کہ وہ خود تاریخ کی استاد ہیں اور چاہتی تھیں کہ کوئینزلینڈ میں مسلمانوں کی آمد اور ہالینڈ پارک مسجد کی تاریخ کو محفوظ رکھنے کی کوشش میں کوئینز لینڈ مسلم میوزیم کا آغاز کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ہالینڈ پارک مسجد کو آسٹریلیا کی سب سے پرانی مسلسل عبادت کے لئے موجود مسجد اس لئے تصور کیا جاتا ہے کہ جب بھی مسجد کی تعمیر و توسیع کی گئی عبادت میں اور نماز میں خلل نہیں آیا ۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now