SKIP TO MAIN CONTENT

فیملی ویزوں کی نئی ترجیحی فہرست: کن درخواست گزاروں کو ملے گا فائدہ؟

family
family Source: Pixabay

حکومت کی جانب سے حالیہ ویزا اصلاحات کے تحت ایک نئی منسٹیریل ڈائریکشن ایک سو سترہ سامنے آئی ہے، جو خاص طور پر فیملی ویزوں کی پراسیسنگ ترجیحات کو تبدیل کرتی ہے۔ اس سے کن درخواست گزاروں کو فائدہ ہوگا اور کن کا انتظار مزید طویل ہو سکتا ہے؟ اس اہم موضوع پر ہم نے گزشتہ پندرہ برس سے رجسٹرڈ مائیگریشن ایجنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے عبدالنعیم قاضی سے تفصیلی گفتگو کی۔


تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار Afnan Malik

ذریعہ: SBS



Skip to podcast episode content

حکومت کی جانب سے حالیہ ویزا اصلاحات کے تحت ایک نئی منسٹیریل ڈائریکشن ایک سو سترہ سامنے آئی ہے، جو خاص طور پر فیملی ویزوں کی پراسیسنگ ترجیحات کو تبدیل کرتی ہے۔ اس سے کن درخواست گزاروں کو فائدہ ہوگا اور کن کا انتظار مزید طویل ہو سکتا ہے؟ اس اہم موضوع پر ہم نے گزشتہ پندرہ برس سے رجسٹرڈ مائیگریشن ایجنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے عبدالنعیم قاضی سے تفصیلی گفتگو کی۔


عبدالنعیم قاضی کے مطابق منسٹیریل ڈائریکشن ایک سو سترہ خاص طور پر فیملی ویزوں سے متعلق ہے اور صرف ان درخواست گزاروں پر اثرانداز ہوتی ہے جن کے اسپانسر آسٹریلوی شہری، مستقل رہائشی یا اہل نیوزی لینڈ شہری ہوں، یعنی اسٹوڈنٹس یا دیگر عارضی ویزوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس ڈائریکشن کے تحت سب سے پہلی ترجیح ان کیسز کو دی جائے گی جن میں ویزا مسترد ہونے کے بعد منسٹیریل انٹروینشن کے لیے درخواست دی گئی ہو، اس کے بعد پارٹنر اور ڈیپینڈنٹ چائلڈ ویزے، پھر آرفن ریلیٹو، کنٹری بیوٹری پیرنٹ اور ایجڈ پیرنٹ، اس کے بعد کیئرر ویزے اور آخر میں عام پیرنٹ ویزے آتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ترتیب کے اندر آسٹریلیا میں مقیم آن شور درخواست گزاروں کو ان درخواست گزاروں پر فوقیت دی جائے گی جو آسٹریلیا سے باہر یعنی آف شور درخواست دیتے ہیں یا جن کے ویزے کی شرط کے مطابق انہیں گرانٹ کے وقت آسٹریلیا سے باہر ہونا ضروری ہے، مثال کے طور پر پارٹنر ویزا کیٹیگری میں ۸۲۰ اور ۸۰۱ کو ۳۰۹ اور ۱۰۰ پر ترجیح حاصل ہوگی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ تمام آن شور کیسز مکمل ہونے تک آف شور درخواستوں پر بالکل کام نہیں ہوگا، بلکہ ہر مالی سال کے آغاز پر مختص کیے گئے کوٹے کے تحت آن شور اور آف شور دونوں کے لیے ایک متوازی ترتیب برقرار رکھی جاتی ہے۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now