SKIP TO MAIN CONTENT

ایک نشید، کئی ثقافتیں: آسٹریلین موسیقاروں کے ساتھ ربیع الاول کی خاص تیاری

Untitled design (7).png
Source: Supplied / Zeeshan Qureshi

12 ربیع الاول کی آمد سے قبل میلبورن ایک نئی نشید تیار کی ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف ثقافتی پس منظر رکھنے والے آسٹریلین موسیقاروں نے بھی حصہ لیا ہے۔ ساز اور آواز کے امتزاج سے تیار ہونے والی اس نشید کے پیچھے کارفرما محنت اور اس منصوبے سے جڑی ایک ذاتی کہانی جاننے کے لیے ایس بی ایس اردو نے نشید خواں ذیشان قریشی اور اس پراجیکٹ میں شامل موسیقاروں سے بات کی۔

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار Afnan Malik

ذریعہ: SBS

Skip to podcast episode content

12 ربیع الاول کی آمد سے قبل میلبورن ایک نئی نشید تیار کی ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف ثقافتی پس منظر رکھنے والے آسٹریلین موسیقاروں نے بھی حصہ لیا ہے۔ ساز اور آواز کے امتزاج سے تیار ہونے والی اس نشید کے پیچھے کارفرما محنت اور اس منصوبے سے جڑی ایک ذاتی کہانی جاننے کے لیے ایس بی ایس اردو نے نشید خواں ذیشان قریشی اور اس پراجیکٹ میں شامل موسیقاروں سے بات کی۔

ذیشان قریشی کے مطابق یہ نشید بھرپور بینڈ کے ساتھ لائیو ریکارڈ کی گئی، جس میں The Voice Australia سے تعلق رکھنے والی ایک گلوکارہ سمیت دو دیگر آسٹریلوی موسیقاروں نے بھی شرکت کی، جسے انہوں نے ایک نیا اور یادگار تجربہ قرار دیا۔ نشید کی شاعری محمد قاسم قریشی نے تحریر کی تھی، جو ذیشان کے چچا تھے اور ریکارڈنگ سے چار دن قبل انتقال کر گئے، یوں یہ نشید ان کے لیے ایک خراج عقیدت بھی بن گئی۔

پراجیکٹ کی موسیقی ترتیب دینے کی ذمہ داری پروڈیوسر فخر عباس نے نبھائی۔ اس نشید میں شامل ہونے والے آسٹریلوی سازندوں نے بھی اپنے تجربات بیان کیے: ہارمونیم بجانے والی روبی نے اسے اپنے لیے ایک بالکل نیا تجربہ قرار دیا، طبلہ نواز کرسچن نے اسے ایک نئی صنف موسیقی سے تعارف قرار دیا، مینڈولین بجانے والے فیصل رانا نے بینڈ کے ساتھ کام کرنے کو ایک نہایت پرلطف تجربہ بتایا، جبکہ The Voice Australia سیزن 12 کی شریک گلوکارہ گیبی نے بانسری بجانے کو اپنے لیے ایک نیا اور شاندار تجربہ قرار دیا۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now