SKIP TO MAIN CONTENT

ون نیشن کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ آسٹریلیا کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

ONE NATION STUDENT PROTEST
High school and university students opposed to the policies of Pauline Hanson and One Nation marched through Melbourne CBD on August 13. Source: AAP / Jay Kogler/AAPIMAGE

ون نیشن کی حالیہ مقبولیت نے امیگریشن، قومی سلامتی اور کثیرالثقافتی معاشرے کو سیاسی ایجنڈے پر نمایاں کر دیا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں پرانی سیاست ایک بار پھر سامنے آ رہی ہیں۔حزبِ اختلاف کی لبرل پارٹی کے رہنما اینگس ٹیلر نے دائیں بازو کی جماعت کے ساتھ باضابطہ اتحاد کے امکان کو مسترد کر دیا ہے، لیکن ترجیحی ووٹوں کے معاہدوں کا امکان اب بھی موجود ہے۔ دوسری جانب ون نیشن کا الزام ہے کہ حزبِ اختلاف کا اتحاد اس کی پالیسیوں کی نقل کر رہا ہے۔ یہ صورتحال ون نیشن کے سیاسی عزائم کو اجاگر کرتی ہے، اور یہ سوال بھی اٹھاتی ہے کہ جماعت کا بڑھتا ہوا اثر اگلے انتخابات کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے۔

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار Tee Mitchell, Rehan Alavi

ذریعہ: SBS

Skip to podcast episode content

ون نیشن کی حالیہ مقبولیت نے امیگریشن، قومی سلامتی اور کثیرالثقافتی معاشرے کو سیاسی ایجنڈے پر نمایاں کر دیا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں پرانی سیاست ایک بار پھر سامنے آ رہی ہیں۔حزبِ اختلاف کی لبرل پارٹی کے رہنما اینگس ٹیلر نے دائیں بازو کی جماعت کے ساتھ باضابطہ اتحاد کے امکان کو مسترد کر دیا ہے، لیکن ترجیحی ووٹوں کے معاہدوں کا امکان اب بھی موجود ہے۔ دوسری جانب ون نیشن کا الزام ہے کہ حزبِ اختلاف کا اتحاد اس کی پالیسیوں کی نقل کر رہا ہے۔ یہ صورتحال ون نیشن کے سیاسی عزائم کو اجاگر کرتی ہے، اور یہ سوال بھی اٹھاتی ہے کہ جماعت کا بڑھتا ہوا اثر اگلے انتخابات کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے۔

وزیر خارجہ پینی وونگ نے لووی انسٹی ٹیوٹ میں ایک تقریر کے دوران خبردار کیا ہے کہ "یک ثقافتی معاشرہ" یاMono cultural کا نعرہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلین اب بھی جمہوریت اور کثیرالثقافتی معاشرے کو اہمیت دیتے ہیں۔

Pauline Hanson at a March for Australia rally in 2025
One Nation leader Pauline Hanson has previously called for a "monocultural" society, saying multiculturalism in Australia has "failed". Source: AAP / DOMINIC GIANNINI/AAPIMAGE

پالین ہینسن آسٹریلیا کے مائیگریشن پروگرام کو کم کر کے سالانہ ۱ لاکھ ۳۰ ہزار تک لانے کا مطالبہ کر رہی ہیں، اور ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی چاہتی ہیں جنہیں وہ 'غیر قانونی' قرار دیتی ہیں۔

کولیشن بھی مائیگریشن میں کمی چاہتا ہے۔ شیڈو ہاؤسنگ منسٹر اینڈریو بریگ نے خالص مائیگریشن کو کم کر کے سالانہ ۱ لاکھ ۸۰ ہزار تک لانے کی تجویز دی ہے۔کولیشن بھی مائیگریشن میں کمی چاہتا ہے۔ شیڈو ہاؤسنگ منسٹر اینڈریو بریگ نے خالص مائیگریشن کو کم کر کے سالانہ ۱ لاکھ ۸۰ ہزار تک لانے کی تجویز دی ہے۔ گرچہ امیگریشن کی اس تعداد کی ان کے ساتھیوں نے منظوری نہیں دی تھی، لیکن نیشنل پریس کلب میں تقریر کے اگلے روز مسٹر بریگ اپنے مؤقف پر قائم رہے۔

_________________________

جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now