وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے رات گئے فون پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی ہے۔ دونوں رہنماوں نے تجارت، اہم معدنیات اور سیکورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سیلاب زدہ علاقوں سمیت پاکستان کے مختلف حصوں میں 5.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 111 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔ محکمہ موسمیات نے 7 ستمبر سے 9 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے






