وکٹوریہ میں نئی انسداد نفرت ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے لئے قطر میں مذاکرات کا آغاز،آسٹریلیا نے فجی کے لیے ملک کی امداد کو بڑھانے کے لیے $52 ملین کی نئی فنڈنگ کے عزم کا اعلان کیا ہے۔
امکان کیا جا رہا ہے کہ ریزرو بینک ایک مرتبہ پھر شرح سود میں کٹوتی کرے گا جس کے بعد یہ گذشتہ پانچ سال میں لگاتار ہونے والی دوسری کٹوٹی ہوگی۔
مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی بورڈ کا اجلاس آج [[7 جولائی]] سے شروع ہو رہا ہے۔
وکٹورین پریمیئر جیسنٹا ایلن کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی نئی انسداد نفرت ٹاسک فورس کا مقصد ہفتے کے آخر میں یہود دشمن حملوں کے بعد نفرت انگیز رویے کو روکنا ہے۔
پریئمیرایلن کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت اس رویے کو روکنے کے لیے یہودی برادری اور پولیس فورس کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔





