SKIP TO MAIN CONTENT

مختصر خبریں: پیر 07 ستمبر 2026

Close-up of a hand holding a smartphone with a screen showing multiple social media apps, including TikTok, Instagram, Facebook, YouTube, Snapchat, Reddit, X, Threads, Twitch and Kick.
XXX Source: Getty / hapabapa

اتحاد وفاقی حکومت کی ایک تجویز کے بارے میں خدشات اٹھا رہا ہے جو ایک مجوزہ بل کی شکل میں اس ہفتے پارلیمان میں پیش کی جائے گی، جس کا مقصد ڈیجیٹل ذمہ داری کو اپنانا ہے۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار Warda Waqar

ذریعہ: SBS


Skip to podcast episode content

اتحاد وفاقی حکومت کی ایک تجویز کے بارے میں خدشات اٹھا رہا ہے جو ایک مجوزہ بل کی شکل میں اس ہفتے پارلیمان میں پیش کی جائے گی، جس کا مقصد ڈیجیٹل ذمہ داری کو اپنانا ہے۔


سوشل میڈیا کے حوالے سے یہ پالیسی اصلاحات کے ایک مجموعہ کا حصہ ہے، جس میں ایک بل کل یعنی منگل کے روز پارلیمان میں پیش کیا جائے گا تاکہ کم عمر کے سوشل میڈیا بین کو مضبوط کیا جا سکے اور توقع ہے کہ یہ اس ہفتے پارلیمان سے منظور ہو جائے گا۔

لبیرل پارٹی کی سینیٹر جین ہیوم کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی کا انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے کی منصوبہ بندی، جس میں یہ تعین کرنا شامل ہے کہ کیا مواد آن لائن نقصان کا باعث بنتا ہے، تشویشناک ہے اور اس کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔

آسٹریلیا نے نیپال میں آفت ذدہ صورتحال کے امدادی کاموں میں مدد کے لئے 49 افراد کو تعینات کر دیا ہے، جن میں سے دو سماجی کارکن رات کے وقت پہنچے ہیں۔

نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کہتی ہے کہ 4,996 افراد میں سے 589 غیر ملکی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، جب کہ 36 آسٹریلین افراد بھی لاپتہ ہیں

اتھارٹی کے مطابق نیپال میں 1,341 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ چینی حکام تبت میں 43 افراد کی اموات کی اطلاع دے رہے ہیں۔

نیپال آج اس آفت میں ہلاک ہونے والے افراد کے لئے قومی سوگ کا دن منا رہا ہے اور آسٹریلیا میں بھی یادگار تقریبات منعقد ہو چکی ہیں۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now