بھارتی وزیر اعظم کی میلبرن آمد احتجاج اور استقبال ساتھ ساتھ ، اتحاد اور حکومت دونوں نے بحرالکاہل میں چین کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے اور ایران اور امریکہ کے درمیان مشرق وسطی میں حملوں کی تبادلہ پر بین لاقوامی برادی ی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
میلبورن کے ڈاک لینڈز اسٹیڈیم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھارتی نژاد آسٹریلینز کی بڑی تعداد رات گئے جمع ہوئی ۔
بھارتی وزیر اعظم نے اپنے آسٹریلین ہم منصب اور وکٹوریہ کی پرئیمئر کے ہمراہتقریب میں شرکت کی جہاں تقریباً 30,000 کے ہجوم سے گفتگو میں نریندر مودی نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہندوستان کا رنگ اور روح زندہ ہے۔
آسٹریلین وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے اعلان کیا ہے کہ اس طرح کے معاہدے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا باعث بنیں گے۔
پولیس بدھ کے روز ٹیلسٹرا کی ملک گیر بندش سے جڑی موت کی تفتیش کر رہی ہے۔
ساؤتھ آسٹریلیا کے تفتیش کاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک شخص ریجنل اسپتال میں فوت ہوا لیکن پولیس کو اس موت کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔
اصلی رپورٹ ساؤتھ آسٹریلین لبرل سینیٹر کیرن لڈل کی جانب سے سامنے آئی تھی، جنہوں نے کہا کہ اُن کے دفتر کو بتایا گیا تھا کہ ایک بزرگ ساؤتھ آسٹریلین خاتون اس بندش کے دوران فوت ہوگئی تھیں۔
ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے محتسب سینتھیا گیبر کا کہنا ہے کہ ہنگامی رابطے کے نظام میں ابھی بھی خلا موجود ہیں جنہیں فوری طور پر پر کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ آسٹریلین کمیونیکیشنز کنزیومر ایکشن نیٹ ورک کی سی۔ای۔او کیرول بینٹ نے مزید اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صارفین کی حفاظت اور "ٹرپل زیرو" تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔





