سڈنی اولمپکس 2000 نے آسٹریلیا کے فروغ اور عالمی سطح پر اس کے مثبت کردار کی عکاسی میں ایک اہم کردار ادا کیا ، نظم و ضبظ اور انتظامات کا اعلیٰ معیار آسٹریلیا ہی نہیں اولمپیک کی تاریخ میں بھی یادگار ہے۔ سڈنی اولمپکس ذاتی طور پر دیکھنے کا تجربہ کیسا تھا سنئے ریحان علوی کی زبانی اس پوڈکاسٹ میں ۔
آج سے پچیس سال پہلے آج ہی کی تاریخ پر سڈنی اولمپکس کا آغاز آسٹریلیا کی انڈیجنس ایتھلیٹ کیتھی فری مین کی جانب سے اولمپک شمع جلانے سے ہوا تو ساری دنیا میں آسٹریلیا کا نام ایک نئے انداز سے سامنے آیا ۔

ریحان علوی کا کہنا ہے کہ وہ ایک تاریخی لمحہ تھا جو بہت ہی جذباتیت کا حامل تھا ، آسٹریلین کھلاڑیوں کی جی جان سے شرکت کے ساتھ ساتھ آسٹریلین شہریوں کا نظم و ضبط اور کھیل دیکھنے آنے والے سیاحون کے لئے ان کا استقبال اس ایونٹ کو یادگار اور انوکھا احساس بخشتا ہے۔





