اتوار کے روز بونڈائی بیچ پر ہونے والے حملے میں ایک حملہ آور سمیت 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں، آسٹریلیا کے تمام مکاتب فکر کی جانب سے حملے کی مذمت کے ساتھ واقعے کو تکلیف دہ قرار دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بونڈائی بیچ شوٹنگ میں انسداد دہشت گردی کی تحقیقات کے حصے کے طور پر اب تیسرے مجرم کی تلاش نہیں کر رہے ہیں۔
واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ دو بندوق برداروں میں سے ایک مارا گیا ہے۔
پولیس نے اب حملہ آوروں کی شناخت باپ بیٹے کے طور پر کی ہے۔
آسٹریلیا کے مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، انہوں نے آسٹریلیا کے باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ تقسیم کے بجائے اتحاد کے ساتھ جواب دیں۔





