ایک ہفتے کی میٹنگز کے بعد، کولیشن نے اتوار کو اپنی توانائی کی پالیسی کا باضابطہ اعلان کیا، ۔ اس اعلان میں انہوں نے 2050 تک کاربن کے صفر اخراج کے وعدے کو باقاعدہ طور پر ترک کر دیا - اور کہا کہ اب توانائی کی قیمتیں نیا فوکس ہیں۔
نیشنل لیڈر ڈیوڈ لٹل پراوڈ نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ توانائی کی پالیسی ووٹرز کے لئے صحیح راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوسن لی کی بطور لیڈر، پوزیشن کے بارے میں سوالات لبرل پارٹی کے ممبران کے لئے ہیں، لیکن وہ محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے پالیسی کے معاملے کو اچھی طرح سنبھالا ہے۔
جنوبی آسٹریلیا میں 100 سے زائد مقامات پر ایسبیسٹوس سے آلودہ رنگین پلے سینڈ کی نشاندہی کی گئی ہے۔
یہ اب آسٹریلیا میں تیسرا دائرہ اختیار ہے جو گزشتہ ہفتے درآمد شدہ* ریت کی مصنوعات کے لیے جاری کیے گئے قومی واپسی کے نوٹس سے متاثر ہوا ہے جن کی جانچ کی گئی اور ان میں ایسبیسٹوس کے آثار پائے گئے۔
مزید جانئے

ہفتہ رفتہ: جمعہ 14 نومبر 2025



