امریکہ اور ایران نے ایک 14 نکاتی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی فوری اور مستقل خاتمے کی ضرورت ہے جبکہ لبنان میں جنگ بندی کو بھی اس یاداشت کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
ایک حتمی معاہدے پر بات چیت کا آغاز ہونا ابھی باقی ہے جس سے بہت سے دوسرے مشکل مسائل حل ہوں گے - جیسے کہ ایران کے جوہری پروگرام کی قسمت - لیکن یہ یادداشت امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے اور تہران کی طرف سے تجارتی جہازوں کو بحیرہ عمان تک محفوظ راستہ فراہم کرنے کا وعدہ فراہم کرتی ہے۔
اب بھی ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر جنگ سے پہلے کے حالات میں واپس نہیں آئے گا۔
وفاقی حکومت نے مئی کے بجٹ میں اعلان کردہ کیپیٹل گین ٹیکس ریفارمز میں اہم نکات کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم انتھونی البانیزی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس شعبے سے مشاورت کی ہے تاکہ وہ تبدیلیاں لائیں جس کے لیے ان کے بقول 2.7 ملین فعال چھوٹے کاروبار اہل ہوں گے۔
اسٹارٹ اپس کے لیے کیپٹل گین ٹیکس میں چھوٹ پر آج صبح ایک مشاورتی پیپر جاری کیا جائے گا، جس کے متعلق ٹریثرر جم چلمرز کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد نئے تصورات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ کے لیے بھی تبدیلی پر غور کیا جائے گا۔
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔




