قومی اسمبلی کے بعد اب پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں بھی انسداد دہشت گردی کا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ہے۔
ملک میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے منظور کی گئی ترمیم کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے افراد کو تین ماہ تک حراست میں رکھ سکتے ہیں۔
آسٹریلیا کی بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ کام کی جگہ پر مصنوعی ذہانت کے استعمال کو کنٹرول کرنے والے نئے قوانین کی ضرورت نہیں ہے۔
اے آئی کا کردار کینبرا میں وفاقی حکومت کی پیداواری گول میز کے دوسرے دن زیرِ بحث آنے والے اہم موضوعات میں سے ایک ہے۔
کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مزید جانئے

مختصر خبریں: منگل 19 اگست 2025




