آسٹریلیا میں گھروں کا بیمہ کیسے کام کرتا ہے؟

Climate Michigan Flooding Insurance
A home is surrounded by water from recent floods at Black Lake on Wednesday, April 29, 2026, in Grant Township, Mich. (AP Photo/Paul Sancya) Source: AP / Paul Sancya/AP Photo/Paul Sancya

اگر گھر کے اندر کوئی حادثہ درپیش آجائے ، توڑ پھوڑ ہوجائے یا قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑے تو گھر کے انشورنس کی وجہ سے مالی نقصان سے بچنا ممکن ہے لیکن وہ کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے آپ کا انشورنس کلیم تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے یا رد کیا جا سکتا ہے سنئے اس پوڈکاسٹ میں ۔


تاریخِ اشاعت بجے

By Warda Waqar

ذریعہ: SBS



Share this with family and friends


اگر گھر کے اندر کوئی حادثہ درپیش آجائے ، توڑ پھوڑ ہوجائے یا قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑے تو گھر کے انشورنس کی وجہ سے مالی نقصان سے بچنا ممکن ہے لیکن وہ کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے آپ کا انشورنس کلیم تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے یا رد کیا جا سکتا ہے سنئے اس پوڈکاسٹ میں ۔


آسٹریلیا میں گھروں کا بیمہ مالکان کو کسی نقصان کی صورت میں مالی نقصان سے بچا سکتا ہے لیکن بہزاد اسلم جو فن گارڈ فانئنس اینڈ انشورنس کے پرنسپل بروکر ہیں کہتے ہیں کہ اپنا بیمہ لیتے ہوئے سب سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے کہ آپ کون سا انشورنس کور لے رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ انشورنس کور لیتے ہوئے بنیادی غلطی ’پروڈکٹ‘ کو سمجھنے میں ہو جاتی ہے جو بعد میں آپ کے انشورنس کلیم کے رد ہونے یا تاخیر سے منظور ہونے کا باعچ بن سکتی ہے

انہوں نے بتایا کہ بنیادی انشورنس میں گھر کا سامان بشمول گھر کے فرش پر موجود کارپٹ کے ، کچھ شامل نہیں ہوتا بلکہ اس کے لئے اضافی ’کنٹینٹ انشورنس‘ کی ضرورت ہوتی ہے

تاہم انہوں نے بتایا کہ گھر کے سامان کی انشورنس لیتے ہوئے بھی یہ ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ آپ اپنی چیزوں کی قیمت کم نہ لگوا دیں ۔

BUSHFIRE INSURANCE
gutter guards being installed to stop wind-borne burning embers falling into leave litter at Jem Gay's home in Castlemaine, Victoria. Credit: Resilient Building Council/PR IMAGE

آسٹریلین فانئنس کملینٹ اتھارٹی (AFCA) کی ترجمان ایما کرٹس کہتی ہیں کہ ایفکا ایک مفت سروس ہے جو انشورنس سے متعلق معاملات کے حل میں معاونت کرتی ہے ۔

ان کے مطابق ادارے کو جو شکایات موصول ہوتی ہیں ان میں بڑی تعداد ان افراد کی ہے جن کے کلیم میں تاخیر ہوئی ہے یا کسی وجہ سے کلیم رد کئے گئے ہیں

ایما کا کہنا ہے اس شکایات کے حل کے لئے ایفکا کا مشورہ یہ کہ پہلے اپنے بیمہ ادارے سے رابطہ کریں اور تصفیہ نہ ہونے کی صورت میں ایفکا سے رجوع کریں

_______________________________________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now