بونڈائی دہشت گرد حملے کے بعد نیو ساؤتھ ویلز کے پرئیمئرکرس منز اگلے سال کے آغاز میں ریاست میں نفرت انگیز تقریر کے قوانین میں اصلاحات کا اشارہ دے رہے ہیں ۔
آج حکومت نے نفرت انگیز تقریر کے قوانین میں تجویز کردہ تبدیلیوں کو پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرئیمئر منز کہتے ہیں کہ وہ خاص طور پر اس فقرے "گلوبلائز دا انتفادہ" کے استعمال کو کم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، جس کے بارے میں کچھ فلسطین حامی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ بین الاقوامی یکجہتی اور احتجاج کے لئے استعمال ہوتا ہے، جبکہ بہت سی یہودی تنظیمیں کہتی ہیں کہ یہ جملہ یہودیوں کے خلاف تشدد کو فروغ دیتا ہے۔





