اسرائیل ایران جنگ بندی برقرار ہے ،غزہ میں امداد کی تقسیم کے مرکز پر فائرنگ سے درجنوں شہری جاں بحق ، نیو ساؤتھ ویلز کے سرکاری عملے کے 5 ارکان کو مذہبی منافرت سے متعلق قوانین کے بارے میں پارلیمانی انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صحافی Antoinette Lattouf نے وفاقی عدالت میں A-B-C کے خلاف غیر قانونی برطرفی کا مقدمہ جیت لیا ہے۔
محترمہ لطوف کو دسمبر 2023 میں اے بی سی ریڈیو سڈنی کی کیژول میزبانی سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے عدالت کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں بچے آج بھی بھوک کا شکار ہیں۔





