ایک سینئر ایرانی اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ قطر نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کی ہے۔
قطر میں امریکی اڈے پر ایران کی جانب سے جوابی حملوں اور ایرانی دارالحکومت تہران پر مزید اسرائیلی میزائل حملوں کے بعد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر یہ خبر بریک کی کہ اسرائیل اور ایران نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں آسٹریلوی باشندوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں گہری فکر مند ہیں، ان کا کہنا ہے کہ خطے میں آسٹریلوی باشندوں کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے۔
مزید جانئے

مختصر خبریں: پیر 23 جون 2025




