ملٹی کلچرل ہیلتھ ویک کے موقع پر ماہرِ اطفال پروفیسر حبیب بھوراوالا نے جسمانی اور ذہنی صحت کو یکساں اہمیت دینے پر زور دیا ہے۔ ان کے مطابق، معمولی جسمانی سرگرمی بھی تناؤ اور بے چینی کم کر سکتی ہے۔
پروفیسر حبیب بھوراوالا کا کہنا ہے کہ صحت کی معلومات صرف ترجمہ کرنا کافی نہیں۔ طبی عملے کو لوگوں کی ثقافت، خاندانی اقدار اور پس منظر سمجھ کر معلومات ان کی زبان میں فراہم کرنی چاہئے۔
پروفیسر حبیب کے مطابق، تعلیم یافتہ افراد کے لیے بھی آسٹریلین نظامِ صحت سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ لوگوں کو جنرل پریکٹیشنر، ایمرجنسی اور ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا درست طریقہ معلوم ہونا چاہیے۔
پروفیسر حبیب بھوراوالا کا کہنا ہے کہ روزانہ چہل قدمی، باغبانی یا خاندانی سرگرمیاں ، تناؤ کو کم کرنے کے ساتھ نیند اور مزاج بہتر بنا سکتی ہیں۔ صحت سے متعلق معلومات کے لیے قابلِ اعتماد سرکاری ذرائع اور طبی ماہرین سے رجوع کرنا چاہیے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ جسمانی طور پر متحرک رہنا نہ صرف ذہنی دباؤ کم کرتا ہے بلکہ بے چینی کی علامات میں کمی لانے اور کئی دائمی بیماریوں کے خطرات کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
۔NSW HEALTH - Multicultural Health Week (31 August – 6 September 2026)





